بڑی عالمی ترتیب نو کے خلاف عظیم بیداری کا منشور
Primary tabs
حصہ اول ۔ بڑی ترتیب نو
2020 میں ڈیوس میں ڈیوس فورم کے بانی کلاز شواب اور پرنس آف ویلز چارلس نے بنی نوع انسان کے لیےنیا تاریخی دھارا بڑی عالمی ترتیب نو (گریٹ ری سیٹ) کے نام سے متعارف کرایا۔
پرنس آف ویلز کے مطابق یہ منصوبہ پانچ نکات پر مشتمل ہے:
1ََ . بنی نوع انسان کے تخیل اور اس کی خواہش کو گرفت میں لینا - تبدیلی اسی صورت میں ہوگی جب لوگ واقعتا؛ یہ چاہتے ہوں۔
2. معاشی بحالی کے لئے دنیا کو پائیدار روزگار، اور ذریعہ معاش کی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہئے۔ دیرینہ ساختی انفراسٹرکچر جس نے ہمارے سیارےکے ماحول اور فطرت پر منحوس اثرات مرتب کیے ہیں، اسے ازسرنو مرتب کرنا ہوگا۔
3. عالمی سطح پر ارتقائی عمل کو آگے بڑھانے کے لئےنظام اور راستوں کو دوبارہ مرتب کرنا ہوگا۔ کاربن قیمتوں کا تعین پائیدار مارکیٹ کے لئے ایک اہم موڑ ثابت ہوسکتا ہے۔
4َ . سائنس، ٹکنالوجی اور جدت کو دوبارہ نمو کی ضرورت ہے۔ بنی نوع انسان حیاتیاتی پیشرفت کے راستے پر گامزن ہے جو ہمارے پائیدار مستقبل کے فریم ورک کے لیے ممکنہ طور پر منافع بخش ہے اس سے ہمارا نظریہ بدل جائے گا۔
5. سرمایہ کاری کو متوازن کیا جانا چاہئے۔ سبز سرمایہ کاری میں تیزی لانے سے گرین انرجی، سرکلر اور بائیو اکانومی، ایکو ٹورازم اور گرین پبلک انفراسٹرکچر میں ملازمت کے مواقع مل سکتے ہیں۔
اصطلاح "پائیدار" کلب آف روم کے "پائیدار ترقی" کے تصور کا ایک اہم حصہ ہے۔ یہ تصور بھی ایک اور نظریہ پر مبنی ہے - "نشوونما کی حدود"، جس کے مطابق سیارے کی کثیر آبادی ایک نازک مقام (جس کی شرح پیدائش کو کم کرنے کی ضرورت ہے) تک پہنچ گئی ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ لفظ "پائیدار" کویڈ - 19 وبائی امراض کے تناظر میں استعمال ہوا ہے، کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق، آبادی میں کمی عالمی سطح پر ایک اہم رد عمل کا باعث بن سکتی ہے۔
عظیم ترتیب نو ( ری سیٹ ) کے اہم نکات یہ ہیں:
عالمی سطح پر عوامی شعور پر قابو رکھنا، جو "منسوخی ثقافت" کے مرکز کا مطمع نظر ہے۔ - عالمگیریت کے حامیوں (گلوبلسٹس) کے زیر کنٹرول نیٹ ورکس کے خلاف سنسرشپ متعارف کرانا (نقطہ 1)؛
ماحولیاتی معیشت میں تبدیلی اور جدید صنعتی ڈھانچے کو مسترد کرنا (نکات 2 اور 5)؛
بنی نوع انسان کا چوتھے معاشی حکم (جس کے لئے ڈیووس کا سابقہ اجلاس وقف تھا) میں داخلہ، یعنی سائبروگس کے ذریعے افرادی قوت میں بتدریج کمی اور عالمی سطح پر جدید مصنوعی ذہانت کا نفاذ (نقطہ 3)۔
"گریٹ ری سیٹ" کا بنیادی خیال عالمگیریت کا تسلسل ہے۔ مسلسل ناکامیوں کے بعداس کےذریعے گلوبل ازم کو تقویت دینا مقصود ہے: عالمگیریت مخالف ٹرمپ کی قدامت پسندی، کثیر قطبی دنیا کا بڑھتا ہوا اثر و رسوخ- خاص طور پر چین اور روس۔ ترکی، ایران، پاکستان، سعودی عرب جیسے اسلامی ممالک کا بڑھتا ہوا عروج اور مغرب کے اثر و رسوخ سے ان کا انخلا۔
ڈیووس فورم میں، عالمی لبرل اشرافیہ کے نمائندوں نے بائیڈن کی صدارت اور امریکہ میں ڈیموکریٹس کی فتح کے بعد اپنے ڈھانچے کو متحرک کرنے کا اعلان کیا ہے ، یہ ان کی شدید خواہش کے عین مطابق ہوا ہے۔
ؑعملدرآمد
گلوبلسٹ ایجنڈے کا نمایاں نشان جیف اسمتھ کا گانا واپس بہتر تعمیر "Build Back Better" (جو بائیڈن کا انتخابی نعرہ) ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ کئی سانحات (جیسے قدرتی آفات یا سمندری طوفان کترینہ) کے بعد، لوگ (یعنی گلوبلسٹ) پہلے سے کہیں بہتر انفراسٹرکچر کی تعمیر چاہتے ہیں۔
بڑی ترتیب نو کا آغاز بائیڈن کی فتح سے شروع ہوا ہے۔
بڑی کاروباری کمپنیوں کے مالک اور بڑی ٹیکنالوجی کمپنیاں، بگ ڈیٹا اور بڑے مالیاتی اداروں وغیرہ کے نامور عالمی رہنما، ایک ساتھ اکٹھے ہوکر اپنے مخالفین، ٹرمپ، پوتن، ژی جنپنگ، اردگان، آیت اللہ خامنی ، اور دیگر کو شکست دینے کے لئے متحرک ہوچکے ہیں۔ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے یعنی "تخیلات کو گرفت میں لیکر" (نقطہ 1)، انٹرنیٹ سنسرشپ کو متعارف کراکے اور میل ان ووٹ کے ذریعے ہیرا پھیری کرکےٹرمپ سے فتح کا چھیننا اس کا آغاز تھا -
بائیڈن کی وائٹ ہاؤس آمد کا مطلب یہ ہے کہ گلوبسٹ اپنے اگلے اقدامات کی طرف گامزن ہیں۔
اس سے زندگی کے تمام شعبوں پر اثر پڑے گا۔ گلوبلسٹ اس مقام پر واپس جا رہے ہیں جہاں ٹرمپ اور بڑھتی ہوئی کثر قطبیت (ملٹی پولر) نے ان کا راستہ روکا تھا۔ اور اس مقام پر دماغی کنٹرول (سوشل میڈیا سنسرشپ، ہیرا پھیری ، ہر شخص کی مکمل نگرانی اور ڈیٹا اکٹھا کرنا) اور نئی ٹیکنالوجی کا تعارف کلیدی کردار ادا کرتاہے۔
کوویڈ۔19 کی وبا اس کے لئے ایک عذر ہے۔ حفظان صحت کی آڑ میں، بڑا عالمی ریسیٹ توقع کرتا ہے کہ وہ دنیا کی آبادی پر کنٹرول کے لیے عالمگیریت کی خواہاں اشرافیہ کے ڈھانچے کو ڈرامائی انداز میں تبدیل کردے گا۔
امریکی خارجہ پالیسی کے "نئے" کورس کے موقع پر اپنی تقریر میں، بائیڈن نے گلوبلسٹ پالیسی کی اہم جہتوں پر اظہار خیال کیا۔ بظاہر یہ "نیا" نظر آتا ہے، لیکن صرف جزوی طور پر کیونکہ یہ صرف ٹرمپ کی پالیسیوں کے مقابلے میں تو نیا ہے لیکن مجموعی طور پر، بائیڈن نے صرف سابقہ ویکٹر کی واپسی کا اعلان کیا ہے:
عالمی مفادات کو قومی مفادات سے آگے رکھنا؛
عالمی اعلیٰ قومی تنظیموں اور معاشی ڈھانچے کی شکل میں عالمی حکومت اور اس کے ساختی ڈھانچے کو مضبوط بنانا؛
نیٹو بلاک کو مضبوط بنانا اور تمام گلوبلسٹس طاقتوں اور حکومتوں کے ساتھ تعاون کو فروغ دینا؛
عالمی سطح پر جمہوری تبدیلی کو فروغ دینا ہے ، جس کا عملی طور پر مطلب یہ ہے :
وہ ممالک اور حکومتیں سب سے پہلے روس، چین، ایران، ترکی وغیرہ جو عالمگیریت کو مسترد کرتے ہیں ان سے کشدگی کو ہوا دینا -
مشرق وسطی، یورپ اور افریقہ میں امریکی فوجی موجودگی کو بڑھانا۔
عدم استحکام اور "رنگین انقلابات" کو ہوا دینا۔
امریکہ میں یا بیرون ممالک میں موجود وہ تمام لوگ جو گلوبلسٹس ایجنڈے کے مخالف ہیں ان کے خلاف شیطان کاری کو ہوا دیکر عوام میں ان کو بدنام کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر نیٹ ورکس کا استعمال کیا جانا۔
اس طرح، وائٹ ہاؤس کی نئی قیادت کسی کے ساتھ بھی برابری کی سطح پر بات چیت کرنے کے لئے ذرا سی بھی آمادہ نہیں، بلکہ صرف اپنے لبرل راستے کو سب پر زبردستی تھوپنا چاہتی ہے، اور وہ اس کے لیے کسی بھی قسم کے اعتراض کو برداشت کرنے کےلیے بھی ہر گز تیار نہیں۔ گلوبلزم کے مطلق العنانیت کے مرحلے میں داخل ہونے سے نئی جنگوں کے امکانات بڑھ رہے ہیں۔ جن میں تیسری جنگ عظیم کا خطرہ بھی شامل ہے۔
"عظیم ری سیٹ" کی جغرافیائی سیاست
امریکی نیو کنزرویٹو حلقوں کی نمائندہ دی گلوبلسٹ فاؤنڈیشن فار ڈیفنس آف ڈیموکریسز نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کی جس میں بائیڈن کو سفارش کی گئی کہ ٹرمپ کی کچھ پالیسیاں جاری رکھی جائیںجیسے:
1- چین کی مخالفت میں اضافہ،
2- ایران پر دباؤ بڑھانا
یہ مثبت رجحانات ہیں اور بائیڈن ان کو خارجہ پالیسی میں جاری رکھے۔
دوسری طرف اس رپورٹ کے مصنفین نے ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے اقدامات کی مذمت کی ہے جیسے:
نیٹو کے خاتمے پر کام
"مطلق العنان قائدین" (چین، شمالی کوریا، اور روس) کے ساتھ اظہار خیال-
طالبان کے ساتھ "خراب" معاہدہ۔
شام سے امریکی فوج کا انخلا۔
اس طرح، "گریٹ ری سیٹ" جغرافیائی سیاست میں "جمہوریت کے فروغ" اور دنیا پر "مکمل تسلط کی نیوکونزرویٹو جارحانہ حکمت عملی" کا مجموعہ ہوگا، جو "نیوکونزرویٹو" پالیسی کا اصل محرک ہے۔ ایک ہی وقت میں، بائیڈن کو ایران اور چین کے ساتھ جاری محاذ آرائی بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے، لیکن کہا گیا ہے کہ اصل توجہ روس کے خلاف جنگ پر مرکوز ہونی چاہئے۔ اور اس کے لئے نیٹو کو مضبوط کرنے اور مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیاء میں امریکی موجودگی کو بڑھانا ہوگا۔
ٹرمپ کی طرح، روس، چین، ایران اور دوسرے مسلم ممالک کو اہم رکاوٹوں کے طور پر دیکھا گیا۔
اس طرح ماحولیاتی منصوبوں اور تکنیکی جدت طرازی (مصنوعی ذہانت اور روبوٹکس) کو ایک جارحانہ فوجی پالیسی کے ساتھ ضم کردیا گیا ہے۔
حصہ 2. لبرل آئیڈیالوجی کی ایک مختصر تاریخ: گلوبلزم ایک انتہا
اسمیت پسندی
بائیڈن کی فتح اور "عظیم ری سیٹ" کے لئے واشنگٹن کے "نئے" متعین کردہ کورس کو واضح طور پر سمجھنے کےلئے ہمیں لبرل آئیڈیالوجی کی مکمل تاریخ کو اسکی بنیادوں سے کھنگالنا ہوگا۔ تب ہی ہم صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کے قابل ہونگے۔ نہ ہی بائیڈن کی فتح محض اتفاقیہ ہے، اور نہ ہی گلوبلسٹوں کے جوابی حملے کا اعلان محض ان کے ناکام منصوبےکی تکلیف کے باعث ہے۔ بلکہ یہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ بائیڈن اور اس کے پیچھے کی قوتیں قرون وسطی میں شروع ہونے والے ایک تاریخی عمل کے اختتام کی علامت ہیں، قرون وسطیٰ سے شروع ہونے والے اس عمل کے باعث سرمایہ دارانہ معاشرے کا ظہور ہوا اور یہ جدیدیت میں اب اپنی پختگی کو پہنچا چکا ہے جو آج اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
لبرل (= سرمایہ دارانہ) نظام کی جڑیں کائنات کے بارے میں علمی تنازعہ سے جڑی ہیں۔ اس تنازعہ نے کیتھولک مذہبی ماہرین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا: کچھ نے اشتراکیت (ذات، نسل، عالمگیریا) کے وجود کو تسلیم کیا، جبکہ دوسروں نے صرف کچھ ٹھوس حقائق - انفرادی چیزوں پر یقین کیا، اور ان کے عمومی ناموں کی درجہ بندی کے خالص بیرونی روایتی نظاموں کی ترجمانی کی، جس کی نمائندگی صرف " خالی آواز " تھی۔ وہ لوگ جو عمومی ذات کے وجود کے قائل تھے، وہ افلاطون اور ارسطو کی کلاسیکل روایت پر راغب ہوگئے۔ وہ "حقیقت پسند" کہلائے، یعنی "عالمگیرت کی حقیقت" کو پہچاننے والے۔ "حقیقت پسندوں" کا سب سے نمایاں نمائندہ تھامس ایکناس تھا اور عمومی طور پر یہ ڈومینیکن راہبوں کی ہی روایت تھی۔
وہ لوگ جو کہ صرف انفرادی چیزوں اور جنسوں کو حقیقت سمجھتے تھے وہ وہ لاطینی لفظ nomen اسم کی وجہ "اسمیت پسند" کہلائے۔ ان کا خیال تھا کہ اسمائے کلیات کا حقیقی وجود نہیں وہ صرف نام ہیں۔ ان کا مطالبہ تھاکہ "اشیا و جنس کو ضرورت کے بغیر نہیں بڑھانا چاہیے". انگریز فلاسفر ولیم آسام، "اسمیت پسندی" کے سب سے بڑے محافظ رہے ہیں۔ اس سے قبل بھی، انہی خیالات کا دفاع کمپیلگن کے روسلین نے بھی کیا تھا۔ حالانکہ "حقیقت پسندوں" نے تنازعہ کا پہلا مرحلہ جیت لیا تھا اور "اسمیت پسندی" کی تعلیمات کو ناقابل تسخیر قرار دیا گیا تھا، بعد میں خصوصی طور پر نئے زمانے میں مغربی یوروپی فلسفہ میں اس کو خصوصی اہمیت ملی جس کی پیروی اوکھم نے کی۔
اسمیت پسندی نے نظریاتی اور معاشی دونو طور پر مستقبل کی لبرل ازم کی بنیاد رکھی۔ یہاں انسان کو محض انفرادی طور پر دیکھا گیا اور انسان کی اجتماعی شناخت (مذہب، ذات، قومیت وغیرہ) کو ختم کردیا گیا۔ بالکل اسی طریقے سے اشیا کو بھی مکمل طور پر نجی ملکیت سمجھا گیا جیسے ایک ٹھوس اور، الگ چیز جسے کسی بھی شخص کی نجی ملکیت کے طور پر گردانا جاسکے۔
انگلینڈ میں سب سے پہلے اسمیت پسندی غالب آئی اور پھر وہاں سے پروٹسٹنٹ ممالک میں پھیل گئی اور آہستہ آہستہ نئے دور کے نظریاتی میٹرکس کا اہم ستون بن گئی۔ اور شعبہ ہائے زندگی کے تمام پہلو میں سمو گئی۔ جیسے مذہب خدا کے ساتھ انسان کا انفرادی تعلق سمجھا جانے لگا اور اس طرح سائنس میں ایٹمزم اور مادیت کی صورت میں نظرآئی، سیاست میں بورژواری جمہوریت سے مشروط ہوئی، معیشت میں مارکیٹ اور نجی املاک کی صورت میں، اخلاقیات میں یوٹیلیٹیریرن ازم، انفرادیت، رشتہ داری، عملیت پسندی وغیرہ کی صورت میں نظر آئی۔
سرمایہ داری: پہلا مرحلہ
اسمیت پسندی سے شروع ہونے والی لبرل ازم کی ، کا روسلین اور اوکھم سے لے کر سوروس اور بائیڈن تک کی مکمل تاریخ کی جانکاری حاصل کرسکتے ہیں۔آئیے سہولت کے لیے اس تاریخ کو تین مراحل میں تقسیم کرتے ہیں۔
پہلا مرحلہ اسمیت پسندی کو مذہب کے دائرے میں متعارف کرانے سے متعلق ہے۔ چرچ کی اجتماعی شناخت، جسے کیتھولک (اور اس سے بھی زیادہ آرتھوڈوکس ) نے سمجھا تھا، کی جگہ پروٹسٹنٹ نے انفرادیت کی حیثیت سے سنبھال لی، جنھوں نے مقدس کلام کی صرف اپنے استدلال سے تشریح کی اور کسی بھی قسم کی روایت کو یکسر مسترد کردیا۔ اس طرح عیسائیت کے بہت سارے پہلوؤں جیسے تقدیر، معجزے، فرشتے، موت کے بعد اجر، دنیا کا خاتمہ، وغیرہ کا ازسرنو جائزہ لیا گیا اور "عقلی معیار" پر پورا نہ اترنے پر انہیں مسترد کردیا گیا۔
گرجا گھر جو "مسیح کا باطنی جسم" سمجھا جاتا تھا کو تباہ کرکے ان کی جگہ شغل کے کلبوں نے لے لی ۔اس سے پروٹسٹنٹ فرقوں میں بڑے پیمانے پر تنازعہ پیدا ہوا۔ خود یورپ اور برطانیہ، جہاں اسمیت پسندی پھلی پھولی انہوں نے اس عمل کو کچھ حد تک دبادیا۔اور انتہائی دیدہ زیب پروٹسٹنٹ نئی دنیا میں پہنچ گئے اور وہاں اپنا ایک معاشرہ قائم کیا۔ بعد میں، میٹروپولس سے جدوجہد کے بعد، ریاستہائے متحدہ (امریکہ) کا ظہور ہوا۔
چرچ کے متوازی تباہی اجتماعی شناخت کی ہوئی جیسا کہ املاک کو ختم کرنا شروع کردیا گیا۔
چرچ کی "اجتماعی شناخت" (کچھ "عام") کو تباہ کرکے، املاک کو ختم کرنا شروع کیا گیا۔ "بورژوا" لفظ کے حقیقی معنی کے عین مطابق پجاریوں، اشرافیہ اور کسانوں کے معاشرتی درجہ بندی کی جگہ غیر متعین "ٹاؤنز پیپل" نے لے لی۔ بورژوازی نے یوروپی معاشرے کے دوسرے تمام طبقات کی سرکوبی کی۔ لیکن بورژوا قطعی طور پر ایک بہترین "انفرادی" شخص تھا " جس کی شناخت نہ کسی قبیلے سے اور نہ کسی پیشے سے تھی بلکہ اسکی نجی ملکیت سے شناخت تھی۔ اور اس نئے طبقے نے تمام یورپی معاشرے کی تشکیل نو شروع کر دی۔
اسی اثنا میں، پاپا منصب اور مغربی رومن سلطنت کا بالادستی اتحاد - جو "اجتماعی شناخت" کا ایک مظہر تھا اسے بھی ختم کردیا گیا۔ اس کی جگہ ایک سیاسی انفرادی قسم کا خودمختار قومی ریاستوں کا نظام قائم ہوا۔ 30 سالہ جنگ کے خاتمے کے بعد، پیس آف ویسٹ فیلیا نے اس نظام کو مستحکم کیا۔
اس طرح سترھویں صدی کے وسط میں بورژواری (سرمایہ دارانہ) نظام مغربی یورپ میں ظہور پذیر ہوا۔
اس متوقع نئے آرڈر کی فلاسفی کا اندازہ تھامس ہوبس نے کیا اور اسے جان لاک، ڈیوڈ ہیوم اور عمانیل کانٹ نے تیار کیا۔ ایڈم اسمتھ نے ان اصولوں کو معاشی میدان میں لاگو کیا، جس نے ایک اقتصادی نظریہ کے طور پر لبرل ازم کو جنم دیا۔ در حقیقت، سرمایہ دارانہ نظام اسمیت پسندی کے منظم نفاذ پر مبنی، ایک مربوط عالمی نظام کا نظریہ بن گیا۔ اسی لیے تاریخ اور ترقی کے معنی ہی یہ رہ گئے کہ کہ "فرد کو ہما قسمی اجتماعی شناخت سے منطقی حد تک" آزاد کرایا جائے۔
بیسویں صدی تک نوآبادیاتی فتوحات کے دوران ، مغربی یورپی سرمایہ داری عالمی حقیقت بن چکی تھی۔ سائنس و ثقافت، سیاست اور اقتصادیات میں، مغربی عوام اور پوری انسانیت کی روز مرہ کی سوچ میں اسمیت پسندی کا نظریہ غالب تھا۔
بیسویں صدی اور عالمگیریت کی فتح: دوسرا مرحلہ
بیسویں صدی میں، سرمایہ داری نظام کو ایک نئے چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔ اس بار، یہ اجتماعی شناخت یعنی مذہب، طبقات، اور پیشے وغیرہ کی شکل میں نہیں بلکہ مصنوعی اور جدید نظریات (جیسے کہ لبرل ازم) سے مقابلہ تھا۔ خود لبرل ازم نے بھی انفرادیت کو مسترد کیا اور اجتماعی شناخت کی نئی شکلوں کی مخالفت کی۔
سوشلسٹس، سوشل ڈیموکریٹس اور کمیونسٹوں نے طبقاتی شناخت کے ساتھ لبرلز کا مقابلہ کیا، اور پوری دنیا کے کارکنوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عالمی بورژوازی طاقت کو ختم کرنے کے لئے متحد ہوجائیں۔ یہ حکمت عملی کارگر ثابت ہوئی، اور کچھ بڑے ممالک میں (ماسوائے ان صنعتی اور مغربی ممالک کے جہاں کمیونزم کے بانی کارل مارکس نے امید کی تھی)، پرولتاری انقلاب برپا ہوئے۔
لبرل ازم کے نئے مخالفین کا ماضی کی جڑت سے کوئی تعلق نہیں تھا، جیسا کہ سابقہ مراحل میں تھا، بلکہ وہ مغرب میں ہی پروان چڑھنے والےجدیدیت پسند منصوبوں کی نمائندگی کرتے تھے۔ لیکن یہ منصوبے انفرادیت اور اسمیت پسندی کی رد پر ہی تعمیر کیے گئے تھے۔ اس کو لبرل ازم کے نظریہ پرستوں (سب سے بڑھ کر ہائیک اور اس کا شاگرد پوپر) نے واضح طور پر سمجھا، جنہوں نے "کمیونسٹس" اور "فاشسٹس" کو "کھلے معاشرے کے دشمنوں (اینیمیز آف اوپن سوسائٹی)" کے مشترکہ نام سے متحد کیا اور ان کے ساتھ ایک مہلک جنگ کا آغاز کیا۔
سرمایہ دارنہ نظام تدبیری طور پر سوویت روس کو استعمال کرکے فاشسٹ حکومتوں سے نمٹنے میں کامیاب ہوگیا، اور یہ دوسری جنگ عظیم کا نظریاتی نتیجہ تھا۔ 1980 کی دہائی کے آخر میں مشرق اور مغرب کے مابین جاری سرد جنگ کا خاتمہ لبرلز کی کیمونسٹوں پر فتح سے منتج ہوا۔
لہذا، لبرلز کا فرد کو ہر قسم کی اجتماعی شناخت اور "نظریاتی پیشرفت" سے آزاد کرنے کا منصوبہ ایک اور مرحلے میں داخل ہوا۔ 1990 کی دہائی میں، لبرل تھیوریسٹوں نے "تاریخ کا خاتمہ" (ایف. فوکیواما) اور "یک قطبی لمحہ" (سی. کراؤتھمر) کے بارے میں بات کرنا شروع کردی۔
یہ سرمایہ دارانہ نظام کا انتہائی ترقی یافتہ مرحلے گلوبل ازم (عالمگیریت) میں داخل ہونے کا ایک واضح ثبوت تھا۔ حقیقت میں، یہ اس وقت ہوا جب امریکی حکمران طبقے کی گلوبلزم کی حکمت عملی فاتحانہ تھی جس کو ولسن کے 14 نکات کے ذریعہ پہلی عالمی جنگ کے خاکے میں پیش کیا گیا تھا، لیکن سرد جنگ کے اختتام کی وجہ سے دونوں جماعتوں - ڈیموکریٹس اور ریپبلکن کا اتحاد ہوا جن میں بنیادی طور پر "نیوکنزرویٹوز"کی نمائندگی تھی۔
صنف اور بعد از انسانیت: تیسرا مرحلہ
اپنے آخری نظریاتی حریف، سوشلسٹ کیمپ کو شکست دینے کے بعد سرمایہ دارانہ نظام ایک اہم مقام پر آگیا ہے۔ انفرادیت، منڈی، نظریہ انسانی حقوق، جمہوریت اور مغربی اقدار نے عالمی سطح پر فتحیاب ہوا۔ ایسا لگتا ہے کہ ایجنڈا پورا ہو گیا - کیونکہ اب "انفرادیت" اور اسمیت پسندی کو کسی بھی کسی قسم کا کوئی سنگین خطرہ لاحق نہیں رہا۔
اس دور میں، سرمایہ داری نظام اپنے تیسرے مرحلے میں داخل ہوا۔ قریب سے جائزہ لینے کے بعد یہ آشکار ہوا کہ بیرونی دشمن کو شکست دینے کے بعد، لبرلز نے اجتماعی شناخت کی دو اور شکلیں دریافت کیں۔ سب سے پہلے، صنف۔ بہرحال، صنف بھی اجتماعی چیز ہے: کیونکہ یہ یا تو مذکر ہے اور یا پھر مونث ۔ لہذا اگلا قدم صنف کی تباہی تھی جس کو مقصد، نہایت ضروری اور اٹل تھا۔
صنف کا خاتمہ مقصود ہے جیسے اس سے پہلے ہما قسمی اجتماعی شناخت کو ختم کیا گیا ہے۔
لہذا صنفی سیاست، صنف کو "اختیاری" بنانا چاہتی ہے اور اسے انفرادی اختیار کے طور پر ڈھالنے کی کوشش میں ہے۔ یہاں ایک بار پھر ہم اسمیت پسندی کے ساتھ معاملے کو دیکھ رہے ہیں: کیوں دوہری شناخت ہو؟ انفرادی طور ایک فرد، فرد ہی ہوتا ہے، جبکہ صنف کو ایسے ہی منتخب کیا جاسکتا ہے جیسے اس سے پہلے مذہب، پیشہ، قوم اور طرز زندگی کا انتخاب کیا جاتا تھا۔
یہ سوویت یونین کی شکست کے بعد 1990 کی دہائی میں لبرل آئیڈیالوجی کا مرکزی ایجنڈا بن گیا۔ لیکن بیرونی مخالفین صنفی پالیسی کی راہ میں حائل تھے۔ وہ ممالک جن کے پاس ابھی بھی روایتی معاشرے، خاندانی اقدار وغیرہ کی باقیات موجود ہیں، اسی طرح خود مغرب میں بھی قدامت پسند حلقے اس صنفی پالیسی کے سب سے بڑے مخالف ہیں۔ جنسی وجود کے روایتی نظریے کے محافظ قدامت پسندوں اور "ہومو فوبس" کا مقابلہ کرنا ترقی پسند لبرل ازم کے ماننے والوں کا نیا مقصد بن چکا ہے۔ پہلے سے موجود سرمایہ دارنہ نظام کے مخالف اہداف کے ساتھ بائیں بازو کی جماعتیں بھی صنفی سیاست اور مہاجرت (امیگریشن کے تحفظ ) کی جنگ میں کود پڑی ہیں۔
صنفی قدروں کی ادارہ سازی کی کامیابی اور بڑے پیمانے پر ہجرت میں کامیابی سے خود یورپ کی آبادی میں بھونچال آیا ( یہ انسانی حقوق کے نظریہ کے اندر بھی بالکل فٹ بیٹھتا ہے جو ثقافتی، مذہبی، معاشرتی یا قومی پہلوؤں کی پرواہ کیے بغیر فرد سے جڑا یے)، اس سے یہ بات واضح ہوگئی کہ لبرلز کے پاس انسانوں کو ختم کرنے کے لئے یہ ایک آخری اقدام باقی تھا۔
بہرحال، انسان بھی ایک اجتماعی شناخت ہے، جسے اب قابو کرنے، ختم کرنے اور تباہ کرنے کی کوشش ہے اسمیت پسندی کا یہی اصول ہے کہ : ایک "شخص" صرف ایک نام، ہوا کا خالی جھونکا یا ایک من مانی۔ اسی لیے ہمیشہ سے طبقاتی تنازعہ ہے۔ انسان ہے یا نہیں، مرد ہے یا عورت، مذہبی ہے یا ملحد، یہ سب صرف ایک فرد کی پسند پر منحصر ہے۔
اس طرح، صدیوں سے اپنے مقصد میں جتے لبرلز کا آخری قدم ،جزوی طور پر سائبرگس، مصنوعی انٹلیجنس نیٹ ورکس اور جینیاتی انجینئرنگ کی مصنوعات سے انسانوں کی جگہ لینا ہے۔ منطقی طور پر انسان صنفی اختیار کی پیروی میں ہے۔
اس ایجنڈے کی مابعد انسانیت، مابعد جدیدیت اور حقیقت پسندی کے فلسفے میں پیش گوئی کی جاچکی ہے۔ اور تکنیکی طور پر یہ دن بدن زیادہ حقیقت پسندانہ ہوتا جارہا ہے۔ مستقبل کے ماہرین اور تاریخی عمل کو تیز کرنے کے حامی (ایکسلریشنسٹس) اعتماد کے ساتھ ایسے مستقبل قریب کی تلاش میں ہیں جب مصنوعی ذہانت بنی نوع انسان کے بنیادی پیرامیٹرز کے ساتھ موازن ہوجاۓ گی۔ اس لمحے کو واحدیت (Singularity ) کہتے ہیں۔ اس کی آمد کی پیش گوئی 10 سے 20 سال میں کی جاتی ہے۔
لبرلز کی آخری جنگ
یہ وہ سیاق و سباق ہے جس میں امریکہ میں بائیڈن کی بیچی جانے والی کامیابی کو رکھنا چاہئے۔ "گریٹ ری سیٹ" یا نعرہ "بیلڈ بیک بیٹر" کا مطلب یہی ہے۔
2000 کی دہائی میں، گلوبلسٹوں کو بہت ساری پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ وہ فطرتاً جتنے زیادہ "تہذیبی" تھے اتنے نظریاتی نہیں تھے۔ 1990 کی دہائی کے آخر سے، پوری دنیا میں عملی طور پر کوئی مربوط نظریات موجود نہیں ہیں جو لبرل ازم، سرمایہ دارنہ نظام اور گلوبل ازم کو چیلنج کرسکیں۔ ان اصولوں کو اگرچہ مکمل نہیں لیکن کچھ زاویوں، کنایوں تک، تمام یا تقریباً سبھی نے قبول کیا ہے۔ بہر حال، لبرل ازم اور صنفی سیاست کے نفاذ کے باوجود عالمی حکومت کے حق میں قومی ریاستوں کے خاتمہ ، کئی محاذوں پر تعطل کا شکار ہے۔
پوتن کے روس کی جانب سے مزاحمت بڑھی رہی ہے جس کے پاس تابکاری ہتھیار اور مغرب کی تاریخی مخالفت کی روایت موجود ہے۔ جبکہ اس کے معاشرے میں متعدد قدیم روایتیں بھی محفوظ ہیں۔
چین، اگرچہ عالمگیریت اور لبرل اصلاحات میں سرگرم عمل ہے، تاہم وہ انہیں سیاسی نظام میں لاگو کرنے میں عجلت پسند نہیں، وہ کمیونسٹ پارٹی کے تسلط کو برقرار رکھتے ہوئے سیاسی آزادی سے منکر ہے۔ اس کے علاوہ، ژی جنپنگ کے دور میں، چینی سیاست میں قومی رجحانات بڑھنے لگے۔ بیجنگ نے اپنے قومی اور حتیٰ کہ تہذیبی مفادات کے حصول کے لئے بڑی چالاکی سے "کھلی دنیا (Open World )" کا استعمال کیا۔ اور یہ گلوبلسٹوں کے منصوبوں کا حصہ نہیں تھا۔
اسلامی ممالک نے مغربیت (ویسٹرنائیزیشن) کے خلاف جدوجہد جاری رکھی۔ ناطقہ بندی اور مسلسل دباؤ کے باوجود (شیعہ ایران کی طرح) غیر متزلزل طور پر مغرب مخالف اور لبرل مخالف حکومتوں کو برقرار رکھا۔ بڑی سنی ریاستیں جیسے ترکی اور پاکستان کی پالیسیاں بھی تیزی سے مغرب آزاد ہوئیں۔
یوروپ میں، بڑے پیمانے پر امیگریشن اور صنفی سیاست کے پھیلتے ہی دیسی (Indigenous) یوروپی عوام میں عدم اطمینان کی وجہ سے عوامی سطح پر ایک لہر اٹھنے لگی۔ یوروپ کی سیاسی اشرافیہ پوری طرح سے گلوبلسٹ حکمت عملی کے ماتحت ہے، جسے ڈیووس فورم میں اس نظریہ کے پرچاری شواب اور پرنس چارلس کی رپورٹوں میں دیکھا جاسکتا ہے، لیکن معاشرے خود ہی تحریکوں میں آتے ہیں اور بعض اوقات حکام کے خلاف براہ راست بغاوت میں بھی اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ جیسا کہ فرانس میں "پیلا واسکٹ (Yellow Vests )" احتجاج اور کچھ جگہوں پر، جیسے اٹلی، جرمنی یا یونان میں عوامی جماعتوں نے پارلیمنٹ میں جانے کا راستہ اختیار کیا ہے۔
جدید ٹیکنالوجی میں پیشرفت اور معاشروں کے سماجی نیٹ ورکس میں انضمام سے انسانیت پر کنٹرول سخت ہو گیا ہے۔ اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ لبرل اشرافیہ نے سر عام مطلق العنانیت کے انداز میں عوام پر اثر انداز ہونے اور ان کو ٹریس کرنے کے طریقوں کی کو متعارف کرایا ہے۔ اور اس سے وہ اپنے لبرل مقصد کے حصول کے اور قریب تر ہو گئے ہیں۔
تاریخ کو حتمی شکل دینے کے لیے انہوں نے برق رفتاری سے راستہ صاف کرنے کی راہ ہموار کی اس کی پرواہ کے بغیر کہ یہ کیسے دکھتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ٹرمپ کے خلاف جیت کے بعد بیوہ اپنے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے لیے نبردآزما ہونگے۔
لہذا ہمیں تاریخ کے پیمانے پر اپنی جگہ کا تعین کرنا یے۔ اور ایسا کرتے ہوئے، ہمیں گریٹ ری سیٹ کی پوری تصویر ملی۔ یہ "آخری جنگ" کے آغاز سے کم نہیں۔ گلوبلسٹس اسمیت پسندی، لبرل ازم، انفرادی آزادی اور سول سوسائٹی کی جدوجہد میں خود کو "روشنی کے جنگجو" کے طور پر ظاہر کرتے ہیں، جیسا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ ترقی لارہے ہیں اور ہزاروں سالوں کے تعصب سے انسانیت کو آزادی دلارہے ہیں، اور عوام کے لئے نئے امکانات اور یہاں تک کہ جسمانی امر اور جینیاتی انجینئرنگ کی کوشش میں ہیں۔
ان کی نظر میں انکے سبھی مخالف "اندھیروں کی قوتیں" ہیں۔ اور اس منطق کے مطابق وہ ، "اوپن سوسائٹی کے دشمنوں" سے سختی سے نمٹنا چاہتے ہیں۔ "اگر دشمن ہتھیار نہیں ڈالے گا تو وہ تباہ ہوجائے گا۔" ان کی نظر میں ہر وہ شخص دشمن ہے جو لبرل ازم، گلوبل ازم، انفرادیت اور اسمیت پسندی پر سوال اٹھاتا ہے۔ یہ لبرل ازم کی نئی اخلاقیات ہیں۔ یہ کوئی ذاتی بات نہیں ہے۔ ہر ایک کو صرف لبرل ہونے کا حق حاصل ہے لیکن اس کے علاؤہ وہ اور کچھ بھی نہیں ہوسکتا۔
امریکہ میں اسکزم: ٹرمپ ازم اور اس کے دشمن
ٓاندرونی دشمن
اوکھم سے بائیڈن تک لبرل ازم کی عمومی تاریخ کے فریم ورک کے ایک محدود تناظر کے تحت موسم سرما 2020'2021 میں وائٹ ہاؤس کی لڑائی میں ٹرمپ کی فتح سے ڈیموکریٹس کو بہت تکلیف پہنچی تھی ، اس کی بہت زیادہ نظریاتی ہے اہمیت ہے. اس سے بنیادی طور پر خود امریکی معاشرتی عمل ک سب پر عیاں ہوا۔
حقیقت یہ ہے کہ سوویت یونین کے خاتمے اور 1990 کی دہائی میں "یک قطبی لمحہ" کے آغاز کے بعد ، عالمی لبرل ازم کا کوئی بیرونی مخالف نہیں تھا۔ کم از کم ، اس وقت "تاریخ کے خاتمہ" کے تناظر میں ایسا ہی لگتا تھا۔ اگرچہ اس طرح کی پیش گوئیاں قبل از وقت ثابت ہوئیں، فوکیواما نے بھی مستقبل قریب پر تعجب کا اظہار نہیں کیا تھا - وہ منطقی طور پر تاریخ کی لبرل تشریح ک پرانتہائی سختی سے عمل پیراتھا ، اور اس طرح کچھ ترجیحات کے ساتھ ، اس کا تجزیہ عمومی طور پر درست تھا۔
در حقیقت ،بنی نوع انسان کے لیے لبرل جمہوریت کے معیار - بازار ، انتخابات ، سرمایہ دارانہ نظام ، "انسانی حقوق کی پہچان ،" "سول سوسائٹی کے اصول" ، ٹیکنوکریٹک تبدیلیوں کو اپنائو ، اور اعلی ٹکنالوجی کی ترقی اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی -کو اپنانے کی سعی کی گئی ۔ اگر چہ عالمگیریت کے خلاف کچھ نے اپنے مفادات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ، لبرل ترقی کے فوائد" سے فائدہ نہیں اٹھایا۔
باالفاظ دیگر ، یہ نظریاتی مخالفت نہیں تھی ، بلکہ صرف ایک بدقسمتی تھی۔اس سے تہذیبی اختلافات کو آہستہ آہستہ مٹانا مقصود تھا۔ چین ، روس ، اور اسلامی دنیا کی جانب سے سرمایہ دارانہ نظام کا اپنائو قومی خودمختاری کے کمزور ہونے سے جلد یا بدیر سیاسی جمہوریت پر ہی منتج ہوگا اور یہ ایک عالمی حکومت کے قیام کا باعث بنے گا۔ یہ نظریاتی جدوجہد نہیں ، بلکہ وقت کی بات تھی۔
اسی تناظر میں گلوبلسٹوںنے اجتماعی شناخت کی تمام بقایا اقسام کے خاتمے کے لیے اپنے بنیادی پروگرام کو آگے بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کیے۔ یہ پروگرام بنیادی طور پر صنفی سیاست سے متعلق ہے اور اسے نقل مکانی کے شدید بہائو کے ساتھ ساتھ خود مغربی معاشروں بشمول یورپ اور امریکہ کی ثقافتی شناخت کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہ۔ اس طرح ، عالمگیریت نے خود کو ہی دھچکا دیا ہے۔
اس تناظر میں ، مغرب میں ہی " اند رسے دشمن" ابھرنا شروع ہوا۔ عالمگیریت کی اندورنی دشمن وہ تمام قوتیں ہیں جنہوں نے جنسی شناخت کے خاتمے ، ثقافتی روایات و باقیات کی تباہی (ہجرت کے ذریعے) اور درمیانے طبقے کی کمزوری پر ناراضگی ظاہر کی۔مابعد انسانیت کے افق پر واحدیت اور مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانوں کی جگہ لینے کی کوششوں میں سرعت رفتاری کو تشویشناک قرار دیا گیا۔ اور فلسفیانہ سطح پر ، تمام دانشوروں نے مابعد جدیدیت اور قیاس آرائی پر مبنی حقیقت پسندی کے متضاد نتائج کو قبول نہیں کیا۔
اس کے علاوہ ، جدیدیت کے پرانے اصولوں کے تناظر میںرہنے والی مغربی عوام اور لبرل تناطر میں ہر قیمت پر معاشرتی ، ثقافتی اور تکنیکی ترقی کو تیز تر کرنے میں کوشاں گلوبل اشرافیہ کے درمیان واضح تضاد موجود تھا ۔ چنانچہ اس دفعہ باہر سے نہیں بلکہ خود مغرب کے اند رسے ایک نئے دوغلے نظریے کی تشکیل شروع ہوئی۔
"اوپن سوسائٹی" کے دشمن اب خود مغربی تہذیب کے اندر سے ہی نمودار ہوئے۔ یہ وہ لوگ تھے جنھوں نے حالیہ لبرل ازم کو مسترد کیا اور اانہوں نے صنفی سیاست ، بڑے پیمانے پر ہجرت ، یا قومی و
خودمختاری ریاستوںکے خاتمے کو قبول نہیں کیا۔
تاہم ، اسی دفعہ بڑھتی ہوئی مزاحمت ، جسے عام طور پر "پاپولزم" (یا "دائیں بازو کی پاپولزم") کہا جاتا ہے ، نے خود کو اسی لبرل نظریہ - سرمایہ دارنہ نظام اور لبرل جمہوریت کی طرف راغب کیا - لیکن ان "اقدار" اور بنچ مارک کی تشریح نئے معنوں کی بجائے پرانے معنوں کے مطابق کی۔
یہاں آزادی سے مراد سیاسی اصطلاح میں استعمال ہونے والی آزادی نہیں بلکہ نظریاتی آزادی ہے آپ کسی بھی قسم کا موقف رکھنے اور کسی بھی قسم کے نظریے کی تائید یا مخالفت کرنے میں آزاد میں ہیں۔ جمہوریت کو اکثریت کی حکمرانی سے تعبیر کیا گیا تھا۔ صنف کی تبدیلی کی آزادی ،خاندانی اقدار سے آزادی کے ساتھ مشروط کی گئی۔ مغربی معاشروں میں اپنی صلاحیت کے مطابق انضمام کی خواہش رکھنے والے تارکین وطن کو قبول کرنے پر آمادگی کا آظہار کیا گیااور ان کے نوآبادیاتی ماضی سے پہلو تہی کرتے ہوئے انہہں بلاامتیاز قبول کرنے کی پالیسی کو اپنایا گیا۔
آہستہ آہستہ ، گلوبلسٹوں کے ’’ اندرونی دشمن ‘‘ کو سنجیدہ اور زبردست اثر و رسوخ حاصل ہوگیا۔ پرانی جمہوریت نئی جمہورہت کے لیے ایک چیلنج بن کر ابھری۔
ٹرمپ اور افسردہ افراد کی بغاوت
اس کا اختتام 2016 میں ڈونلڈ ٹرمپ کی فتح پر ہوا۔ ٹرمپ نے امریکی معاشرے کی انتہائی تقسیم پر اپنی مہم چلائی۔ گلوبلسٹ امیدوار ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کے حامیوں کو ، "گھریلو دشمن ،"یعنی "افسردہ کن" کہا لیکن ان "افسردہ افراد" نے ٹرمپ کا انتخاب کرتے ہوئے جواب دیا۔
چنانچہ ، لبرل جمہوریت میں تقسیم ایک اہم سیاسی اور نظریاتی حقیقت بن گئی۔ وہ جنہوں نے پرانے طریقے کے مطابق جمہوریت کی اکثریت کی حکمرانی سے تشریح کی تھی انہوں نےنہ صرف نئی تشریح (اکثریت کے خلاف اقلیت کی حکمرانی) کے خلاف بغاوت کی بلکہ وہ جیتے بھی اور وائٹ ہاؤس میں اپنے امیدوار لانے میں بھی کامیاب رہے۔
ٹرمپ نے اپنی طرف سے ، "دلدل کےصفایا (ڈرین دی سوئمپ)" کے اپنے ارادے کا اعلان کیا ، یعنی ، عالمی طاقت کی حکمت عملی میں لبرل ازم کا خاتمہ اور "امریکہ کو ایک بار پھر عظیم بناناکے ارادے کا اظہار کیا۔ "۔ لفظ "دوبارہ" کو نوٹ کریں یعنی ٹرمپ قومی ریاستوں کے دور کو واپس لوٹاناچاہتے تھے ، تاکہ موجودہ تاریخ (لبرل ازم ) کے خلاف سلسلہ وار اقدامات کرنا چاہتے تھے۔ دوسرے لفظوں میں ٹرمپ ، "اچھے پرانے کل" "آج کے گلوبلسٹ" اور "مابعد انسانیت کے کل" کے مخالف تھے۔
اگلے چار سال گلوبلسٹوں کے لئے ایک حقیقی ڈراؤنے خواب جیسےتھے۔ لبرل ازم کے زیر کنٹرول میڈیا نے ٹرمپ پر ہر ممکنہ گناہ کا الزام لگایا - جس میں "روسیوں کے ساتھ کام " کرنے کو بھی گناہ کے طور پر شامل کیا گیا کیونکہ "روسیوں" نے بھی " نئی بہادر دنیا" کو مسترد کیا ،عالمی حکومت اور اسکے عالمی اداروں کو سبوتاژ کیا - اور ہم جنس پرستوں کے فخر یہ پریڈ کی روس میں سخت ممانعت کی۔
لبرل عالمگیریت کے تمام مخالفین کو منطقی طور پر ایک ساتھ جوڑا گیا ، جس میں نہ صرف پوتن ، شی جنپنگ ، کچھ اسلامی رہنما شامل تھےبلکہ یہ بھی تصور کریں! - ریاستہائے متحدہ امریکہ کے صدر ، "آزاد دنیا" کے پہلے نمبر کا آدمی بھی ان میں شامل تھا۔ یہ گلوبلسٹوں کے لئے تباہی تھی۔ رنگ انقلابات ، انجنیئرنیڈ فسادات ، بیلٹ میں جعلسازی اور ووٹوں کی گنتی کے طریقوں کے ذریعہ جو وہ پہلے صرف دوسرے ممالک اور حکومتوں کے خلاف استعمال کرتے تھے اب انہیں خود امریکہ میں یہ طریقے استعمال کرنے پڑے - یہاں تک کہ ٹرمپ کو بے دخل کردیا گیا -کیونکہ ٹرمپ کے ہوتے ہوئے وہ آسانی محسوس نہیں کرسکتے تھے۔
وہائٹ ہاؤس کی باگ ڈور سنبھالنے کے بعد ہی گلوبلسٹوں کو ہوش آیا۔ اور وہ واپس گئے… پرانی چیزوں کی طرف ۔ لیکن ، "پرانے" (دوبارہ تعمیر) کا مطلب "یک قطبی لمحہ" کی طرف لوٹنا ہے - یعنی ٹرمپ سے پہلے وقت کی طرف واپس لوٹنا۔
ٹرمپ ازم
ٹرمپ نے 2016 میں مقبولیت کی ایک لہر کو ابھارا جو کوئی اور یورپی رہنما نہیں کرسکا۔ ٹرمپ اس طرح لبرل عالمگیریت کی مخالفت کی ایک علامت بن گئے۔ ہاں ، یہ کوئی متبادل نظریہ نہیں تھا ، بلکہ محض لبرل ازم (اسمیت پسندی ) کے منطق اور حتی کہ استعاریاتی اصولوں سے نتائج اخذ کرکے ان کی شدت سے مزاحمت کی۔ ٹرمپ بالکل بھی سرمایہ دارانہ نظام یا جمہوریت کو چیلنج نہیں کیا تھا ، لیکن صرف نتائج کو بھانپ کر اور منطقی طور پر اخذ شدہ شکلوں کے مستقل نفاذ کی کوشش کی۔ لیکن یہ امریکی معاشرے کی بنیاد کی تقسیم کو نشان زد کرنے کے لئے کافی تھا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے شخصی پیمانے سے متجاوز کئی دیگر طریقوں سے "ٹرمپ ازم" کے رجحان نے اپنی شکل اختیار کی۔ ٹرمپ عالمگیریت مخالف احتجاجی لہرسے خوب کھیلا۔ لیکن یہ واضح ہے کہ وہ ایک نظریاتی شخصیت نہ تھااور نہ ہے۔ اور پھر بھی ، اس کے آس پاس ہی عالمگیریت مخالف بلاک بننا شروع ہوا۔ امریکی قدامت پسند این کولٹر اوــر ـ؛ٹر مپ جس پر ہم بھروسہ کرسکتے ہیں کتاب کے مصنف نے "ٹرمپ ازم جس پر ہم بھروسہ کرسکتے ہیں" کی اصطلاح متعارف کرائی ۔
ٹرمپ بذات خود ایسا نہیں ، لیکن گلوبل ازم مخالف لائن کی وجہ سے وہ ٹرمپ ازم کے مرکز بن چکے ہیں۔ صدر کی حیثیت سے اپنے کردار میں ، ٹرمپ ہمیشہ اپنے مخصوص امور کو بھی عروج نہ دے سکے۔وہ کسی بھی کام کو حتمی طور پر مکمل نہ کرسکے حالانکہ دلدل کے صفائے اور گلوبلزم کی شکست کے قریب ترین ہونے کے باوجود وہ ایسا نہ کرسکے۔ لیکن اس کے باوجود وہ لبرل اشرافیہ اور بڑے مالیاتی اور بڑے ٹیک کے نمائیندوں سے لاحق خطرات کا دارک کرنے والوں کے لیے ایک مید کی کرن بن گئے تھے۔
اس طرح ، ٹرمپ ازم ایک بنیادی شکل اختیار کرنے لگا۔
امریکی قدامت پسند دانشور سٹیو بینن نے اس عمل میں ایک اہم کردار ادا کیا ، جس میں نوجوانوں کے وسیع طبقات کو متحرک کیا گیا اور ٹرمپ کی حمایت میں مایوس قدامت پسند تحریکوں کو پھر سے جلا بخشی۔ بینن خود جولیس ایوولا جیسے جدت مخالف سنجیدہ مصنفین سے متاثر تھا ، اور اسی وجہ سے اس نے گلوبلزم اور لبرل ازم کی مخالفت کی گہری جڑیں پکڑ لیں۔
ٹرمپ ازم میں ایک اہم کرداربوچانان ، رون پال کی طرح مستقل قدامت پسندوں - تنہائی پسندوں اور قوم پرستوں نے - ادا کیا، اور ساتھ ہی لبرل مخالف اور جدیدیت پسند ( بنیادی طور پر عالمگیریت پسندی)مخالف فلسفہ کی پیروی کی ،اس قسم کے فلسفے کورچرڈ ویور اور رسل کرک ، جو نیوکن (دائیں بازو کے گلوبلسٹ) کے ہاتھوں 1980 کے عشرےمیں کھڈے لائن لگائے گئے نے نے پروان چڑھایا تھا۔
ٹرمپسٹ" کے بڑے پیمانے پر متحرک ہونے سے قانون QAnon تنظیم وجود میں آئی ، جس نے لبرل ازم ، ڈیموکریٹس اور گلوبلسٹوں کو سازشی نظریات کی شکل میں اپنی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے جنسی اسکینڈلز ، پیڈو فیلیا ، بدعنوانی اور شیطانیت میں ملوث گلوبلسٹوں کی شدید مذمت کی۔
قانون تنظیم نے بڑے فاتحانہ انداز میں پوری انسانیت کو لبرل آئیڈیالوجی کی ناپاک نوعیت اور اس کے گناہوں کے بارے میں حقیقی ادراک دیا۔ قانون کے حامی عام امریکی ہیں اور انہوں نے بڑے پیمانے پرامریکہ میں شعور ی سطح کو مرتب کیا ، اس کا مطلب ہے کہ شاید وہ فلسفیانہ گہرائی اور نظریاتی رجحان کی طرف مائل ہیں۔ متوازی طور پر ، قانون نے اپنے اثر و رسوخ کو بڑھایا ، لیکن اسی کے ساتھ ہی لبرل مخالف تنقید کو بھی انتہائی جلابخشی۔
6 جنوری کو جب ٹرمپ کے چوری شدہ انتخابات سے مشتعل ہوکر دارالحکومت پر دھاوا بولا گیا تو اس میں بڑے پیمانے پر قانون تنظیم کے حامی تھے۔ انھوں نے کوئی مقصد تو حاصل نہیں کیا ، لیکن صرف بائیڈن اور ڈیموکریٹس ، کو "ٹرمپ ازم" اور عالمگيریت کے تمام مخالفین کے خلاف مزید شیطانیت پھیلانے کا عذر فراہم کیا ، اور اس سے انہیں قدامت پسندوں کےخلاف انتہائی اقدام اٹھانے کا موقع ملا۔ گرفتاریوں کی ایک لہر سامنے آئی ، اور انتہائی مستقل "نیو ڈیموکریٹس" نے تجویز پیش کی کہ ٹرمپ کے حامیوں کو تمام سماجی حقوق - یہاں تک کہ ہوائی جہاز کے ٹکٹ خریدنے کی صلاحیت سے بھی محروم کردیا جائے۔
چونکہ لبرل اشرافیہ کے حامیوں کے ذریعہ سوشل میڈیا پر باقاعدگی سے نگرانی کی گئی ، لہذا تقریبا تمام امریکی شہریوں اور ان کی سیاسی ترجیحات کے بارے میں معلومات اکھٹی کی گئی جو کہ ان کے لیے کوئی مسلہ نہ تھا۔ چنانچہ اب بائیڈن کی وائٹ ہاؤس میں آمد کا مطلب یہ ہے کہ لبرل ازم نے واضح طور پر مطلق العنانیت کی خصوصیات کو اپنا لیا ہے۔
اب سے ، ٹرمپ ازم ، پاپولزم ، خاندانی اقدار کا دفاع ، اور گلوبل ازم یا لبرل ازم کے اصولوں سے کسی بھی قسم کا کوئی اختلاف رائے، قدامت پسندی یا اس جیسا کوئی بھی اشارہ تقریبا - ایک جرم کے مترادف ہوگا - اسے نفرت انگیز تقریراور فسطائیت جیسا جرم تصور کیا گیا ہے۔
ابھی تک ٹرمپ ازم بائیڈن کی فتح کے باوجود بھی ختم نہیں ہوا۔وہ لوگ جنھوں نے پچھلے انتخابات میں ٹرمپ کو منتخب کیا تھا وہ کسی نہ کسی صورت میں اب بھی موجود ہیں اور یہ تعداد 7 کروڑ سے بھی زیادہ بنتی ہے۔
تو یہ واضح ہے کہ ٹرمپ ازم کسی بھی طرح ٹرمپ کے ساتھ ختم نہیں ہوگا۔ امریکہ کی آدھی آبادی دراصل لبرل ازم اور گلوبل ازم کی شدید مخالفت میں کھل کے سامنے آئی ، اور عالمگیریت کے قلعے میں ٹرمپ کے لوگ عالمگیریت کے مخالفین کے طور پر کھل کے سامنے آئے۔
یوروپی ممالک میں بھی ایسا ہی کچھ ہورہا ہے ، جہاں عوامی تحریکوں اور جماعتوں کو تیزی سے معلوم ہورہا ہے کہ وہ تمام حقوق سے محروم ہورہے ہیں اور صریحی طور پر عالمی استبداد کے نظریاتی ظلم و ستم کا شکار ہیں۔
اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ امریکہ میں اقتدار سنبھالنے والے گلوبلسٹس پچھلے چار سالوں کو ایک "بدقسمتی کی غلط فہمی" کے طور پر پیش کرتے ہیں اور اپنی فتح کو حتمی "معمول کی طرف واپسی" کے طور پر پیش کرنا چاہتے ہیں ، تاہم حقیقی معروضیت گلوبلسٹوں کی اعلی اشرافیہ کے تصور سے بھی دور ہے۔ نہ صرف مختلف تہذیبی شناخت رکھنے والے ممالک ان کے نظریے کے خلاف ہیں بلکہ وہ اسکےکے خلاف متحرک بھی ہو رہے ہیں ، اور سب سے بڑھ کے اس بار خود ان کی اپنی آدھی آبادی بھی صورتحال کی سنگینی کا احساس کرتے ہوئے ایک نظریاتی متبادل کی تلاش میں نکل کھڑی ہوئی ہے ۔
یہ وہ حالات ہیں جن کے تحت بائیڈن ریاستہائے متحدہ کے سربراہ کے طور پر سامنے آیا۔ امریکی سرزمین خود گلوبلسٹوں کے پیروں تلے جل رہی ہے۔ اور اس سے "آخری جنگ" کو ایک خاص اور اضافی جہت ملتی ہے۔اس میں مغرب مشرق کے خلاف نہیں ، نہ امریکہ اور نیٹو کسی کے خلاف ہے ، بلکہ یہاں لبرلز انسانیت کے خلاف ہیں۔ بشمول انسانیت کا وہ طبقہ جو خود کو مغرب کی سرزمین پر پاتا ہے ، لیکن وہ خود گلوبلسٹس اشرافیہ سے دور ہورہا ہے۔ اور یہی وہ چزیں ہیں جو اس جنگ کے شروع ہونے والے حالات کی وضاحت کرتی ہیں۔
انفرادیت اور تقسیم
ایک اور ضروری نکتہ کو واضح کرنے کی ضرورت ہے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ لبرل ازم کی پوری تاریخ فرد کی ہماقسمی اجتماعی شناخت سے آزادی پر منحصر ہے۔ منطقی طور اسمیت پسندی کے کامل نفاذ کے بعد مابعد انسانیت کی طرف منقلی ہوگی جس میں انسانیت کی مشینی تہذیب مین ممکنہ تبدیلی شامل ہے۔ یہ وہی ہے جس سے انفرادیت مستقل طور پر مطلق ہوجائے گی۔
لیکن یہاں لبرل آئیڈیالوجی اپنے بنیادی تضاد پر پہنچا چکا ہے۔ فرد کو ان کی انسانی شناخت سے آزاد کرنے کے لیے صنفی سیاست کے شعوریکو تقویت دی گئی اور جان بوجھ کر انسان کو ایک گمراہ کن عفریت میں تبدیل کرنے کی تیار ی کی گئی ہے ،اب وہ خود اس کی ضمانت نہیں دے سکتے کہ اس ترقی پسندی سے کیا فرد کا وجود رہے گا۔
مزید یہ کہ ،مابعد جدیدیت کی نمائیندگی کرنے والی نیٹ ورکڈ کمپیوٹر ٹکنالوجیز ، جینیاتی انجینئرنگ اور آبجیکٹ پر مبنی آنٹولوجی کی ترقی ، واضح طور پر یہ حقیقت آشکار کرتی ہے کہ "نیا وجود" ، "جانور" جیسا نہیں ہوگا بلکہ یہ "مشینی " ہوگا . اس بات کو ذہن میں رکھتے ہوئے" غیراخلاقی "کے افق پر ذاتی یادوں کو مصنوعی تحفظ کی شکل میں پیش کیے جانے کا امکان ہے (جس کی تقلید کرنا آسان ہے)۔
لہذا ، لبرل ازم کے پورے پروگرام کی تکمیل پر مستقبل کا فرد ، لبرل ازم کی ترقی کے بنیادی مقصد یعنی انفرادیت کی قطعی طور پر ضمانت نہیں دے سکےگا ۔ مستقبل کے لبرل وجود کے نظریے میں بھی انفرادیت نہیں ، کچھ "ناقابل تقسیم" ہے ، بلکہ ایک "تقسیم" ہے ، یعنی تقسیم اور قابل بدل حصوں سے بنی ہوئی کوئی چیز ۔ بالکل ایک مشین کی طرح - یہ مختلف قابل تبدیل حصوں کا مجموعہ ہے۔
نظریاتی طبیعیات میں ، "ایٹم" (یعنی "مادے کی ناقابل تقسیم اکائیوں") کے نظریے کی ایک طویل عرصہ سے عناصر کے نظریے میں منتقلی ہوئی ہے ، جس میں یہ خیال کیا جاتا ہے کہ "کوئی بھی شے مکمل نہیں بلکہ "حصوں کے بغیرکچھ مکمل نہیں" اسی طرح مجموعی طور پر فردبھی اجزاء کے حصوں میں تقسیم ہے ، جسے دوبارہ جوڑا جاسکتا ہے ، اسے بائیو کنسٹرکٹر کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے لیکن اسے مکمل طور پر جوڑا جاسکتا ہے۔ لہذا ، یہ فرد کا (ایک لحاظ سے ، متوقع اور یہاں تک کہ منصوبہ بند) مستقبل کا ورژن ہے۔
مابعد جدیدیت پسند اور قیاس آرائیاں کرنے والوں نے انسانی اعضا کو پارلیمنٹ آف اعضاء (بی. لاٹور) کے نظریہ کے مطابق انسان جسم کی مکمل طور پر ہیت تبدیل کرنے کی تجویز پیش کرکے پہلے سے ہی اس کی بنیاد تیار کر لی ہے۔ اس طرح ، فرد - حیاتیاتی اکائی کی حیثیت سے بھی ، کچھ اور ہوجائے گا ،اسکے مطابق فرد بالکل اسی لمحے بدل جائے گا جب وہ مجوزہ مطلق مجسمے تک پہنچے گا۔
لبرل تشریح میں انسانی پیشرفت لامحالہ انسانیت کے خاتمے کے ساتھ ہی ختم ہوجاتی ہے۔
یہ وہ چیزیں ہیں جس وجہ سے عالمگیریت اور لبرل ازم کے شکنجے کے خلاف لوگ جنگ لڑ رہے ہیں ، ابھی یہ سب ابہام ہیں۔ اگرچہ قانون اور اس کے لبرل مخالف سازشی نظریات رکھنے والے بھی حقیقت کو مسخ کررہے ہیں، اور اس وجہ سے لبرل محض معقول اور معروضی انداز میں اسے بیان کرکے ان کی لبرل مخالف تمام کاوشوں کو ختم کرسکتے ہیں اور اس سے انتہائی خطرناک اور عفریت زدہ صورتحال جنم لے گی۔
عظیم ری سیٹ" واقعتا انسانیت کے خاتمے کا منصوبہ ہے۔ اس سے قطعی طور پر یہ نتیجہ اخذ کیا جاسکتا ہے کہ لبرل منطقی طور پرجسے "ترقی پسندی" سمجھتے ہیں وہ فرد کو ہر طرح کی اجتماعی شناخت سے آزاد کرنے کی ایک کوشش ہے اور فرد کو اپنے آپ سے آزاد کرنے میں ان کو ناکامی نہیں ہوسکتی۔
حصہ 4. عظیم بیداری
عظیم بیداری: رات میں ایک چیخ
ہم ایک ایسے مقالے کے قریب ہیں جو "گریٹ ری سیٹ" کی براہ راست مخالفت کرتا ہے: "عظیم بیداری" کا مقالہ۔
اس نعرے کو سب سے پہلے عالمگیریت مخالف امریکوں نے پیش کیا ، جیسےقانون تنطیم کے کارکنان اور متبادل ٹی وی چینل انفو وارز کے میزبان الیکس جونس ، جنھیں ٹرمپ کی صدارت کے پہلے مرحلے میں گلوبلسٹ سنسرشپ کا نشانہ بنایا گیا انہیں اور سماجی رابطے کے پلیٹ فارم سے ہٹادیا گیا تھا۔ یہ نہایت اہم اس وجہ سے ہے کہ یہ امریکہ میں ہورہا ہے ، جہاں صرف چار سال کے لئے اپنے ہی صدر کے خلاف انتظامی رکاوٹیں پیدا کی گئیں جس وجہ سے ان کے اپنے نظریاتی افق کی حدود میں گلوبلسٹ اشرافیہ اور پاپولسٹس کے مابین تلخی پیدا ہوئی ۔
عالمگیریت مخالف لوگ سنجیدہ نظریاتی اور فلسفیانہ سامان کی زد میں آکر ، جدید دنیامیں اہم عوامل کے جواہر کو سمجھنے میں کامیاب رہے ہیں۔ گلوبلزم ، لبرل ازم اور عظیم ری سیٹ ، لبرل اشرافیہ کے عزم کا اظہار ہیں اور وہ کسی بھی قسم کی مزاحمت کو ختم کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر استعبداد، جبر اور جھوٹی معلومات پر مبنی منظم مہم چلاکر اپنے منصوبوں کے اختتام تک جاسکتے ہیں۔
الیکس جونز نے اپنے پروگراموں کا اختتام اسی چیخ و پکار کے ساتھ کیاکہ - "آپ مزاحمت ہیں!"۔ اس معاملے میں ، خود الیکیس جونز یا قانون کے کارکنوں کے پاس عالمی منظر نامے کی واضح تعبیر نہیں ۔ تاہم وہ عوام کی نمائندگی کررہے ہیں اور اس افسردہ عوام کی نمائندگی جس کی ہیلری کلنٹن نے توہین کی۔ اب جو بیداری ہو رہی ہے وہ لبرل ازم کے نظریاتی مخالفین ، سرمایہ داری کے دشمنوں یا جمہوریت کے نظریاتی مخالفین کا کیمپ سے نہیں ہورہی۔ وہ تو قدامت پسند بھی نہیں ہیں۔ وہ صرف لوگ ہیں - عام اور انتہائی سادہ لوگ ۔ ... وہ لوگ جو انسان بننا اور رہنا چاہتے ہیں ، وہ اپنی آزادی ، صنف ، ثقافت ، اورزندگی کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں وہ اپنے آبائی وطن سے جڑا رہنا چاہتے ہیں ، آس پاس کی دنیا سے اور لوگوں کے ساتھ ٹھوس روابط رکھنا چاہتے ہیں۔
عظیم بیداری اشرافیہ اور دانشوروں کے بارے میں نہیں ہے ، بلکہ لوگوں اور عام عوام کے لیے ہے۔
اورسوالی طور پر بیداری ایک نظریاتی تجزیے کے طور پر نہیں ہے۔ شاید ہی یہ فلسفے کے قابل ہو لیکن یہ عوام کا بے ساختہ ردعمل ہے ، جس کا اچانک انہیں احساس ہوا جیسے مذبح خانے میں ذبحہ ہونےسے پہلے مویشیوں کو احساس ہوتا ہے، عوام کو بھی احساس ہوا کہ ان کی قسمت کا فیصلہ ان کے حکمران پہلے ہی کر چکے ہیں اور اب لوگوں کے لئے مستقبل میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔
عظیم بیداری بے ساختہ ، بڑے پیمانے پر بے ہوش ، بدیہی اور نابینا ہے۔ یہ شعوری آئوٹ لیٹ، نتائج اخذ کرنے یا تاریخی تجزیے کے طور پر نہیںہے۔ جیسا کہ ہم نے کیپیٹل فوٹیج میں دیکھا ہے ، ٹرمپ کے حامی اور قانون کے کارکنان مزاحیہ کتابوں یا مارول سپر ہیروز کے کرداروں کی طرح نظر آئے۔ عالمگیریت مخالف سازش کا ایک بچپانہ بیماری ہے۔ لیکن ، دوسری طرف ، یہ ایک بنیادی تاریخی عمل کا آغاز ہے۔ اس طرح یہ تاریخی طور پر لبرل شعور میں ایک بالکل مخالف قطب ابھر رہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ عظیم بیداری کے مقالے کو عجلت پسندی میںبنیادی قدامت پسندی (جس میں مذہبی قدامت پسندی بھی شامل ہے) ، روایت پسندی ، سرمائے کے مارکسی نقاد ، یا انتشار پسند وں کےحتجاج سے نہیں بھرنا چاہیے۔ یہ عظیم بیداری کچھ زیادہ نامیاتی ، زیادہ خودمختار اور بیک وقت ٹیکٹونک ہے۔ اس طرح انسانیت اپنےقرب کے شعور سے اچانک روشن ہو رہی ہے۔
اور یہی وجہ ہے کہ عظیم بیداری میں انتہا کی سنجیدگی ہے۔ اور یہ کہ یہ ریاستہائے متحدہ امریکہ کے اندر سے آرہی ہے ، وہ تہذیب جہاں لبرل ازم کی دھول بہت زیادہ موٹی ہےوہاں سے اس کا آغاز ہورہا ہے۔ یہ خود اس جہنم کے مرکز سے جہاں جزوی طور پر سیاہ مستقبل آچکا ہے وہاں سے ایک چیخ آرہی ہے۔
عظیم بیداری عظیم بحالی کے خلاف عوام کا ایک بے ساختہ ردعمل ہے۔ لبرل اشرافیہ بالخصوص آج ، تمام بڑے تہذیبی عمل کو کنٹرول کرتی ہے۔ وہ دنیا کی مالی اعانت کو کنٹرول کرتے ہیں اور وہ اس سے لامحدود اجراء سے لے کر مالی آلات اور ڈھانچے کی ہیرا پھیری تک کچھ بھی کرسکتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں پوری امریکی فوجی مشینری اور نیٹو اتحادیوں کا انتظام ہے۔ بائیڈن نے اس ڈھانچے میں واشنگٹن کے اثر و رسوخ کو تقویت دینے کا وعدہ کیا ہے ، جو حالیہ برسوں میں تقریبامنتشر ہوچکا تھا۔
ہائی ٹیک کی تقریبا تمام کمپنیاں لبرلز کے ماتحت ہیں۔ کمپیوٹر ، آئی فون ، سرورز ، فون اور سوشل نیٹ ورکس کو چند ایک اجارہ دار جو گلوبلسٹ کلب کے ممبر ہیں نے سختی سے کنٹرول کیا ہوا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ بگ ڈیٹا کمپنیاں جو کرہ ارض کی پوری آبادی کی عملی طور پر معلومات رکھتی ہیں کے بارے میں پوری معلومات کےمالک موجود ہیں۔
ٹیکنالوجی ، سائنسی مراکز ، عالمی تعلیم ، ثقافت ، میڈیا ، طب اور سماجی خدمات مکمل طور پر ان کے ہاتھ میں ہیں۔
حکومتوں اور اقتدار کے حلقوں میں لبرلز تمام نیٹ ورکس کے نامیاتی اجزاء کا حصہ ہیں اور ان سب کا ہیڈ کوارٹر ایک ہی ہے۔
مغربی ممالک کی انٹلیجنس سروسز اور دیگر حکومتوں میں ان کے ایجنٹ ہیں۔ وہ چاہے بھرتی ہوئے ہوں یا رشوت خوری ، مجبورا تعاون یا رضاکارانہ حیثیت سے گلوبلسٹوں کے لیے کام کرتے ہیں۔
ایک حیرت: ایسی صورتحال میں لوگ عالمگیریت کے خلاف "عظیم بیداری" کے حامی کیسے ہوسکتے ہیں؟ کس طرح - بغیر کسی وسائل کے - وہ گلوبلسٹ اشرافیہ کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرسکتے ہیں؟ کیا ہتھیار استعمال کرنے ہیں؟ کس حکمت عملی پر عمل کرنا ہے؟ اور مزید یہ کہ کس نظریہ پر بھروسہ کرنا ہے؟ - کیونکہ دنیا بھر کے لبرلز اور گلوبلسٹ متحد ہیں اور ان کا ایک مشترکہ نظریہ ، ایک مشترکہ مقصد اور ایک مشترکہ لائن ہے ، جبکہ ان کے مخالفین مایوس ہیں اور وہ نہ صرف مختلف معاشروں میں ، بلکہ مختلف تضادات میں بٹے ہوئے بھی ہیں۔
یقینا. حزب اختلاف کی صفوں میں موجود یہ تضادات حکمران طبقے کےلیے ایک غنیمت سے کم نہیں اور وہ ان میں مزید شدت پیدا کرکے ان کو تقسیم کرنے کی کوشش کریں گے کیونکہ وہ تقسیم کے ذریعے غلبہ پانے کے عادی ہیں۔وہ مسلمانوں کو عیسائیوں کے خلاف ، بائیں بازوؤں کےلوگوں کو دائیں بازوں کے خلاف ، اور یورپی باشندوں کو روسیوں یا چینیوں وغیرہ کے خلاف استعال کریں گے۔
لیکن اس سب کے باوجود بھی عظیم بیداری رونما ہورہی ہے۔ انسانیت بذات خود، انسان بطور ایڈوس ، انسان بطور عام ، اانسان بطور اجتماعی شناخت اور نامیاتی و مصنوعی ، تاریخی و اختراعی ، مشرقی و مغربی ، اور اس قسم کی تمام شکلوں میں ایک ہی وقت میں لبرل ازم کے خلاف بغاوت ہورہی ہے۔
عظیم بیداری کا ابھی صرف آغاز ہے۔ ابھی تک یہ شروع نہیں ہوا۔ لیکن حقیقت میںیہ ایک نام ہے، اور یہ نام امریکہ کے نظریاتی اور تاریخی تبدیلیوں کے مراکز میں ، ٹرمپ کی ڈرامائی شکست کے پس منظرمیں ، افسردہ لوگوں کے دارلحکومت پر قبضے کے دوران، اور لبرل ازم کے دوران بڑھتی مزاحمت میں یہ ظاہر ہوا۔ گلوبلسٹس اب نظریاتی اور عملی طور پر مطلق العناینت کو نہیں چھپاتے اور شاید یہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔
"عظیم ری سیٹ" کے خلاف عظیم بیداری دراصل حکمران لبرل اشرافیہ کے خلاف انسانیت کی بغاوت ہے۔ مزیدبرآں یہ کہ یہ انسان کی اپنے سب سے پرانے دشمن ، نسل انسانی کے دشمن کے خلاف بغاوت ہے۔
کچھا یسے لوگ بھی ہیں جو "عظیم بیداری" کا اعلان کرتے ہیں جیسا کہ ان کے فارمولے سے بھی لگتا ہے ، اس کا مطلب ہے کہ سب ختم نہیں ہوا ہے ، کہ مزاحمت عوام میں پختگی پا رہی ہے ، اور لوگ متحرک ہورہے ہیں۔ اسی لمحے سے دنیا بھر میں بغاوت کا آغاز ہوا، عظیم بیداری کی بغاوت شروع ہوچکی ہے۔
عظیم بیداری یکسانیت کی دہلیز پر شعور ی چمک ہے۔ مستقبل کے مندرجات اور سمت کے بارے میں متبادل فیصلہ کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ طاقت کے ذریعے اوپر سے انسانوں کی جگہ مکمل طور پر نئی ایجادات کو مسلط نہیں کیا جاسکتا ہے۔ اشرافیہ کو انسانیت کو بہکانا ہو گا ،نیم رضامندی اور ابہام سے فائدہ اٹھانا ہوگا - عظیم بیداری نے فیصلہ کن "مرحلے کا اعلان نہیں کیا۔
یہ ابھی جنگ کا خاتمہ نہیں ، خود جنگ بھی نہیں ۔ مزید یہ کہ ، ابھی جنگ شروع بھی نہیں ہوئی۔ لیکن یہ اسکے آغاز کا امکان ہے۔یہ انسانیت کی تاریخ میں ایک نئی شروعات ہیں۔
بے شک ، عظیم بیداری ابھی مکمل طور پر تیار نہیں ۔
جیسا کہ ہم دیکھ چکے ہیں کہ ، خود امریکہ میں لبرل ازم کے مخالفین ، ٹرمپ اور ٹرمپسٹس دونوں لبرل جمہوریت کے آخری مرحلے کو مسترد کرنے کے لئے تیار ہیں ، لیکن وہ سرمایہ دارانہ نظام پر مکمل تنقید کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے۔ انہوں نے کل جس کا دفاع کیا تھا آج بدحالی کے سبب اسکے خلاف ہیں ۔ لیکن ان میں مکمل طور پر نظریاتی افق کا فقدان ہے۔ وہ اسی لبرل جمہوریت کے پچھلے مرحلے کو سرمایہ دارانہ نظام کی جدت سے بچانا چاہتے تھے۔ اور یہ اپنے آپ میں ایک تضاد ہے۔
معاصر بائیں بازوکے لوگوں کی سرمایہ داری پر تنقید کی بھی حدود ہیں ، کیونکہ وہ تاریخ کے بارے میں مادیت پسندانہ تفہیم رکھتے ہیں (مارکس نے عالمی سرمایہ داری کی ضرورت پر اتفاق کیا ، کیونکہ اسے امید تھی کہ یہ عالمی پرولتاریہ پہ قابو پائے گا) سوشلسٹ اور کمیونسٹ تحریکوں نے حال ہی میں سرمایہ داری نظام کے خلاف مہاجرین اور جنسی اقلیتوںکےتحفظ اور تصوراتی فسطائیوں کے خلاف لڑائی میں طبقاتی جنگ کا نفاذ کیا۔
جبکہ دوسری طرف دائیں بازو کے لوگ قومی ریاستوں اور ثقافتوں تک ہی محدود ہیں ، وہ یہ نہیں دیکھتے کہ دوسری تہذیبوں کے لوگ بھی اسی مایوس کن حالت میں ہیں۔ جدید دور کے آغازمیں سامنے آنے والی بورژوا اقوام بورژوا تہذیب کی ہی نمائندہ ہیں۔ یہ تہذیب اب وہ سب کچھ تباہ کررہی ہے جس کو اس نے خود کل پیدا کیا تھا۔ ، اسی اثناء میں اس نے ، قومی شناخت کی تمام حدود کو استعمال کرتے ہوئے انسان کو انتشار اور تضاد میں ڈال کر اسے گلوبلسٹوں کے مقابلے سے بھی روک رورہی ہے۔
لہذا ، عظیم بیداری موجود ہے ، لیکن اس کی ابھی نظریاتی اساس نہیں ہے۔ اگر یہ واقعی تاریخی ہے ، او اس میں دائمی اور مکمل طور پر پیریفیئل رجحان موجود ہے ، تو پھر اسے صرف ایک فاؤنڈیشن کی ضرورت ہے - جو مغرب میںجدید دور میں پروان چڑھنے والے موجودہ سیاسی نظریات سے بالاتر ہو۔ ان میں سے کسی کی طرف رجوع کرنے کا مطلب ہوگا کہ ہم سرمایہ دارانہ نظام سے جنم لینے والے نظریے کے قید ی ہیں۔
لہذا امریکہ میںپھوٹنے والی عظیم بیداری کے لیے ایک پلٹ فارم کی تلاش ہےہمیں امریکہ کی مختصر تاریخ کو دیکھنے کی بجائے امریکہ سے آگے دوسری تہذیبوں کو دیکھنا ہوگا۔ اور ان سب سے بڑھ کر خود یورپ کے لبرل نظریات متاثر کن ہیں۔ لیکن یہاں یہ کافی نہیں کیونکہ ہمیں تھکے ہارے مغرب جہاں ڈیووس ، سوئٹزرلینڈ میں - "عظیم ری سیٹ" کا اعلان کیا گیا تھا سے دور بنی نوع انسان کی مختلف تہذیبوں سے معاونت درکار ہے۔
عالمی اقوام بمقابلہ عالمی اشرافیہ
دی گریٹ ری سیٹ عالمگیریت کی غیرقطبیت وجہ سے دنیا کو پھر سے یک قطبی بنانے میں کارفرما ہےجہاں اشرافیہ عالمی بن جائے گی اور پورا کرہ ارض ان کی آماجگاہ ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ گلوبلزم امریکہ کا ایک ملک ، ایک ریاست ، اور ایک معاشرے کی حیثیت سے خاتمہ چاہتی ہے، ٹرمپسٹ اور عظیم بیداری کے حامیوں کو اس کا کچھ نہ کچھ احساس ہے۔ بائیڈن ریاستہائے متحدہ امریکہ کے لیے ایک سز ا سے کم نہیں۔ امریکہ سے لیکر باقی دنیا سب کے لیے بائیڈن واقعی ایک سز ا ہے۔
اسی مناسبت سے ، لوگوں اور معاشروں کی نجات کے لیےعظیم بیداری کاآغاز کثیرقطبیت سے ہونا چاہیے۔ صرف مغرب کی ہی نجات نہیں ، بلکہ مغرب اور غیر مغرب دونوں یہاں تک کہ پوری انسانیت کی لبرل اور سرمایہ دار اشرافیہ کی غاصب آمریت سے نجات ہے۔ اور یہ کام صرف مغرب کی عوام یا صرف مشرق کی عوام ہی نہیں کر سکتےبلکہ یہاں مل کر کام کرنا ضروری ہے۔ عالمی اشرافیہ کے خلاف عظیم بیداری کے لیے عوام کی جدوجہد کو بین الاقوامی سانچے میں ڈھالنے کی انتہائی ضرورت ہے۔
کثیر قطبیت ایک اہم ترین حوالہ اور عظیم بیداری کی حکمت عملی کے لیے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ صرف تمام اقوام ، ثقافتوں اور انسانی تہذیبوں سےہی اپیل کرکے ہم اس قابل ہوسکتے ہیں کہ "عظیم ری سیٹ" اور وحدیت کے رجحان کی مؤثرمخالفت کے لئے کافی طاقت اکٹھی کرسکتے ہیں۔
لیکن اس معاملے میں حتمی محاذ آرائی کی پوری تصویر زیادہ مایوس کن نہیں۔ اگر ہم عظیم بیداری کےبننے والے قطبوں پر نظر ڈالیں تو ، صورتحال خود کو کچھ مختلف روشنی میں پیش کرتی ہے۔دی انٹرنشنیل آف پیپل ، ایک بار جب ہم ایسے زمرے میں سوچنا شروع کریں تو معلوم ہوگا کہ یہ نہ تو یوٹوپیا اور نہ ہی تجریدی باتیں ہیں بلکہ یہ حقیقت ہے۔ مزید یہ کہ ، ہم آسانی سے پہلے سے بھی زیادہ بڑی صلاحیتوں سے استفادہ حاصل کرکے عظیم ری سیٹ کے خلاف بھرپور جدوجہد کرسکتے ہیں۔
آئیے ان عالمی عوامل کا جائزہ لیں جن پر عظیم بیداری منحصر ہے۔
امریکی خانہ جنگی: ہمارے کیمپ کا انتخاب
امریکہ میں ، ٹرمپ ازم میں ہمارے قدم ہیں۔ اگرچہ ٹرمپ خود ہار گئے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ انہوں نے خودہی ہاتھ کھڑے کردیے اورچوری شدہ فتح کے لئے استعفیٰ دیا ، اور یہ کہ امریکی ٓبادی میں موجود اسکے سات کروڑ سے زائد حامیوں نے لبرل آمریت کو اپنالیا۔ اب سے ، خود امریکہ میں گلوبل ازم کے خلاف ایک مظبوط اور متحرک طاقت موجود ہے اور یہ امریکہ کی ایک بہت بڑی تعداد ، (آدھی آبادی!) ہے ، جو لبرل استبداد کے خلاف بھرپور طور پر کار فرما اور مزاحم ہے۔ اورول کی 1984 کا ڈسٹوپیا کمیونسٹ یا فاشسٹ حکومت پر صادر نہیں آتا ، لیکن اب یہ لبرل ازم پر پورا آتا ہے۔ تاہم سوویت کمیونزم اور یہاں تک کہ نازی جرمنی دونوں کے تجربے سے ظاہر ہوتا ہے کہ مزاحمت ہمیشہ سے ممکن ہے۔
آج ، امریکہ بنیادی طور پر خانہ جنگی کی حالت میں ہے۔ لبرل-بلشویکوں نے اقتدار پر قبضہ کرلیا ہے ، اور ان کے مخالفین کو حزب اختلاف میں ڈال دیا گیا ہے اور وہ غیر قانونی راہ پر گامزن ہوگئے سات کروڑ لوگوں کی مخالفت سنگین ہے. یقینا، ، وہ ڈیموکریٹس کےچھاپوں اور بگ ٹیک کی نئ مطلق العنان ٹیکنالوجی کی وجہ سے بکھرے ہوئے ہیں ۔
لیکن جلد ہی امریکی عوام ان سے چھٹکارا حاصل کرلے گی۔ واضح طور پر ، ان کے پاس ابھی بھی کچھ حدتک طاقت باقی ہے ، اور امریکہ کی آدھی آبادی ہر قیمت پر اپنی انفرادی آزادی کا دفاع کرنے کے لئے تیار ہے۔ اور یہی آج کا سوال ہے: بائیڈن یا آزادی۔ یقینا. لبرلز دوسری ترمیم کو ختم کرنے اور آبادی کو اسلحے سے پاک کرنے کی کوشش کریں گے اور یہ بھی امکان ہے کہ ڈیموکریٹس اپنےموجودہ نظریے کی روح کے مطابق ، لازمی طور پر ایک جماعتی حکومت متعارف کروا کر خود ہی دو جماعتی نظام کو ختم کرنے کی کوشش کریں گے۔ یہ لبرل - بالشیوازم ہے۔
لیکن خانہ جنگیوں کا کبھی حتمی نتیجہ نہیں نکلتا۔ تاریخ واضح ہے ، اور فتح ہمیشہ سے دونوں اطراف کے لیے ممکن رہی ہے۔ خاص طور پر اگر بنی نوع انسان کو یہ احساس ہو کہ گلوبل ازم کے خلاف عالمی فتح کے لئے امریکی حزب اختلاف کتنی اہم ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ ہم امریکہ کے بارے میں ، ٹرمپ اور ٹرمپسٹ کے بارے میں کیامحسوس کرتے ہیں ، ہم سب کو محض عظیم بیداری کے امریکی قطب کی حمایت کرنی ہوگی۔ امریکہ کو گلوبلسٹوں سے بچانا ، اور اس طرح اسے ایک بار پھر عظیم بنانے میں مدد کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔
یورپی پاپولزم: دائیں اور بائیں بازو پر قابو پالیا جانا
یوروپ میں بھی لبرل مخالف عوامی لہر کچھ کم نہیں۔ اگرچہ گلوبلسٹ میکرون نے "ییلو ویسٹس" پرتشدد مظاہروں پر قابو پالیا ہے اور اطالوی اور جرمن لبرلز نے دائیں بازو کی جماعتوں اور ان کے رہنماؤں الگ تھلگ کرکے ان کو اقتدار میں آنے سے روک رکھا ہے ، لیکن اس عمل کو زیادہ دیر تک نہیں روکاجاسکتا۔ پاپولزم یورپی سرزمین اور یورپی خصوصیات کے ساتھ ا سی عظیم بیداری کا مظہر ہے۔
اس مزاحمتی قطب کے لیے نئی نظریاتی عکاسی انتہائی ضروری ہے۔ یورپی معاشرے امریکہ کے مقابلے میں نظریاتی طور پر زیادہ متحرک ہیں ، اور اس طرح دائیں بازو اور بائیں بازو کی سیاست کی روایات - اور ان کے موروثی تضادات - زیادہ شدت سے محسوس کیے جاتے ہیں۔
واضح طور پر یہی تضادات ہی ہیں جس سے لبرل اشرافیہ فائدہ اٹھاکر یوروپی یونین میں اپنی حثیت برقرار رکھے ہوئے ہے۔
حقیقت یہ ہے کہ یوروپ میں لبرلز کے لئے نفرت بیک وقت دو اطراف سے بڑھ رہی ہے: بائیں بازوکے لوگ انہیں بڑے سرمایہ دارانہ نظام کے نمائندے ، اور ایسے استحصالی گروہ کے طور پر دیکھتے ہیں جو اپنی شائستگی کھوچکا ہو۔ اور دائیںبازو کے لوگ انہیں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کو ہوا دینے ، روایتی اقدا ر کے خاتمے ، یورپی ثقافت کو تباہ کرنے اور متوسط طبقے کو موت کے منہ میں دالنے والوں کے طور پر دیکھتے ہیں ۔ دائیں اور بائیں بازو کے لوگوں نے ای ہی وقت میں موجودہ دور کے تقاضوں پر پورا نہ اترنے والے روایتی نظریات کو خیرآباد کہ کرنئی شکلوں میں اپنے خیالات کا آظہار کرت ہیں اسی لیے بسااوقات ان کے خیالات تضاد اور اتنتشار کا بھی ہوتے ہیں۔
آرتھوڈوکس کمیونزم اور قوم پرستی کے نظریات کا رد عام طور پر مثبت ہے۔ یہ عوامی لوگوں کو ایک نئی اور بہت وسیع بنیاد فراہم کرتا ہے۔ لیکن یہ ان کی کمزوری بھی ہے۔
تاہم ، یورپی پاپولزم کے بارے میں سب سے مہلک چیز اتنازیادہ غیر نظریاتی ہونا نہیں ہے جتنا کہ بائیں اور دائیں بازوکے مابین گہری اور ، باہمی رد ہے جو سابقہ تاریخی ا دوار سے ہی برقرار ہے۔
عظیم بیداری کے یوروپی قطب کے ظہور کے لیے ان دونوں نظریات کا آپسی حل نہایت ضروری ہے: بائیں اور دائیں بازو کی نظریاتی حدود پر حتمی غلبہ پانا ہوگا ( ان میں سے کچھ فسطائیت مخالف ہیں تو کچھ کمیونزم مخالف ہیں)۔ ان دونوں طبقات کی باہمی تقسیم پر ایک پاپولزم کے آزاد نظریاتی ماڈل کے ذریعے قابو پایا جاسکتا ہے۔ اس کا مطب اور مقصد لبرل ازم اور اسکی انتہائی شکل گلوبل ازم پر تنقید کے ساتھ ساتھ سماجی انصاف اور روایات وتہزیبی شناخت کے تحفظ کا مطالبہ ہونا چاہیے۔
اس معاملے میں ، یوروپی آبادی کو ایک اہم اور حتمی گروہ میں ڈھلنا ہوگا تاکہ دائیں بازو اور بازو کے لوگ ایک دوسرے کے خلاف اپنی توانائیاں اور وقت کا ضیاع کرنے کی بجاۓ مشترکہ دشمن کے خلاف متحد ہو جائیں۔ اگر ایسا ہوتا ہے تو پھر یورپ عظیم بیداری کا نہایت اہم قطب بن جائےگا۔
چین اور اس کی اجتماعی شناخت
عظیم ری سیٹ کے مخالفین کی ایک اور اہم دلیل ہم عصر چین ہے۔ ہاں ، چین نے اپنی معاشرتی معیشت کے استحکام کے لیےعالمگیریت کے پیش کردہ مواقع سے فائدہ اٹھایا ہے۔ لیکن چین نے گلوبل ازم ، لبرل ازم ، انفرادیت اور گلوبلسٹ نظریہ کی اسمیت پسندی کے جذبے کوہرگز قبول نہیں کیا۔ چین نے مغرب سے صرف اسی چیز کو لیا جس نے اسے مضبوط تر بنایا ، لیکن اس کو مسترد کردیا جس سے کمزور پڑ جائے۔ یہ ایک خطرناک کھیل ہے ، لیکن اب تک چین نے کامیابی کے ساتھ اس کا مقابلہ کیا ہے۔
در حقیقت ، چین ہزاروں سال کی تاریخ اور مستحکم شناخت رکھنے والا ایک روایتی معاشرہ ہے۔ اور یہ واضح طور پر مستقبل میں بھی ایسے ہی رہنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ خاص طور پر چین کے موجودہ رہنما ژی جنپنگ کی پالیسیوں میں اسکی وضاحت ہے۔ وہ مغرب کے ساتھ حکمت عملی سے سمجھوتہ کرنے کو تیار ہے ، لیکن وہ اس بات کو یقینی بنانے کے بارے میں سخت ہے کہ چین کی خودمختاری اور آزادی مضبوط اور مستحکم ہو۔
یہ بات مضحکہ خیز ہے کہ گلوبلسٹس اور بائیڈن چین کے ساتھ اظہارِ یکجتی کریں گے۔ ہاں البتہ ٹرمپ نے اس پر بھروسہ کیا اور بینن نے بھی ایسا ہی کہا ، لیکن تنگ جغرافیائی سیاسی افق اور چینی تہذیب سے ناواقفیت ہونے کی وجہ سے غلط فہمی بڑھی۔ چین اپنی لائن پر عمل کرے گا اور کثیر قطبی ڈھانچے کو مضبوط کرے گا۔ در حقیقت ، چین عظیم بیداری کا سب سے اہم قطب ہے ، اگر ہم لوگوں کے بین الاقوامی ہونے کے نقطہ نظر کو سمجھیں تو یہ نقطہ بھی واضح پوجائے گا۔ چینی ایسی عوام ہے جس کی الگ تھلگ اجتماعی شناخت ہے۔ چین میں انفرادیت بالکل موجود نہیں ، اور اگر ایسا ہوتا ہے تو یہ ایک ثقافتی تضاد ہوگا۔ چینی تہذیب ہما قسمی انفرادی ساخت قبیلے ، فوک، نظام وغیرہ پر فاتح ہے۔
یقینا، عظیم بیداری کو چین جیسا نہیں بننا چاہئے۔ یہ بالکل یکساں نہیں ہونا چاہئے - ہر قوم ، ہر ثقافت ، ہر تہذیب کی اپنی ایک روح ہے اور اس کا اپنا ایک وجدان ہے۔ انسانیت مختلف النسل ہے۔ اور جب پوری انسانیت ایسے سنگین خطرے سے دوچار ہو جو اس کو اپنی لپیٹ میں لے رہا ہو تو اس وقت بنی نوعِ انسان کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے۔ اور یہی ری سیٹ ہے۔
اسلام گلوبلائزیشن کے خلاف ہے
عظیم بیداری کی ایک اور دلیل اسلامی تہذیب ہے۔ یہ کہ لبرل گلوبلزم اور مغربی تسلط کو اسلامی ثقافت نے یکسر مسترد کیا ہے اوراسلامی مذہب کی بنیاد پر جو ثقافت قائم ہے وہ بالکل واضح ہے۔ یقینا، نوآبادیاتی دور کے دوران اور مغرب کے اقتدار اور معاشی اثر و رسوخ کی وجہ سے کچھ اسلامی ریاستوں نے خود کو سرمایہ دارانہ نظام کے مدار میں پایا، لیکن عملی طور پر تمام اسلامی ممالک میں لبرل ازم اور خاص طور پر جدید گلوبلسٹ لبرل ازم کے خلاف مستقل اور جامع (رد) مخالفت ہے۔
یہ رد اسلامی بنیاد پرستی اوراعتدال پسندی کی انتہائی شکلوں میں بھی ظاہر ہوتا ہے۔ کچھ معاملات میں ، انفرادی طور پر مذہبی یا سیاسی تحریکیں لبرل مخالف اقدامات کی نگہداشت کرتی ہیں ، جبکہ دوسرے معاملات میں ریاست خود بھی اس مشن کو قبول کرلیتی ہے۔ بہرحال ، اسلامی معاشرے نظریاتی طور پر لبرل گلوبلائزیشن کی فعال اور منظم مخالفت کے لئے تیار ہیں۔ گریٹ ری سیٹ کے منصوبوں میں کچھ بھی ایسا نہیں حتیٰ کہ نظریاتی طور پر بھی جو مسلمان کواپیل کرسکے۔ یہی وجہ ہے کہ پوری اسلامی دنیا بیداری کے ایک بڑے قطب کی نمائندگی کرتی ہے۔
اسلامی ممالک میں شیعہ ایران اور سنی ترکی گلوبلسٹ حکمت عملی کے سب سے زیادہ مخالف ہیں۔
مزید یہ کہ ، ایران کا دنیا کے اختتام اور آخری جنگ کے بارے میں مذہبی تصور ہے ، جہاں اصل دشمن - دجال - کو واضح طور پر مغرب ، لبرل ازم اور گلوبل ازم کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جبکہ ترکی اپنی قومی خودمختاری کو مضبوط اور محفوظ رکھنے کےلیے مشرق وسطی اور مشرقی بحیرہ روم میں اپنے اثر و رسوخ کو یقینی بنانے کا عملی طور پر خواہشمند ہے۔
اردگان کی دھیرے دھیرے نیٹو سے علحیدگی کی پالیسی کمال اتاترک کی قومی روایات سے جڑی ہے جس میں سنی مسلمانوں کے قائد کا کردار ادا کرنے کی خواہش ہے ، لیکن یہ دونوں صرف اور صرف لبرل عالمگیریت جو معاشروں کی مکمل سیکولرائزیشن کا تصور دیتی ہے کی مخالفت سے ہی پروان چڑھائی جاسکتی ہیں۔ قومی ریاستوں کے خاتمے، اقلیتی نسلی گروہوں کو عبوری طور پر سیاسی خودمختاری دینے جیسے اقدامات خود ترکی جس کو فعال کرد عنصر کا سامنا ہے کے لیے انتہائی تباہ کن ہیں۔
سنی پاکستان ، جو قومی اور اسلامی سیاست کی مشترکہ شکل کی نمائندگی کرتا ہے ، آہستہ آہستہ امریکہ اور مغرب سے دور ہورہا ہے۔
اگرچہ خلیجی ممالک کا مغرب پر زیادہ انحصار ہے ، عربی اسلام کو قریب سے دیکھیں ، اور اس سے بھی زیادہ مصر ، جو عالم اسلام کی ایک اہم اور خودمختار ریاست ہے ، وہاں ایسے معاشرتی نظام موجود ہیں جن کا گلوبل ایجنڈے سے دور کا بھی واسطہ نہیں۔ اور وہ قدرتی طور پر عظیم بیداری کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
عظیم بیداری کی راہ میں رکاوٹ صرف مسلمانوں کے درمیان باہمی تضادات ہیں۔ مغرب اور گلوبلسٹ کنٹرول کے مراکز نے نہ صرف شعیہ سنی تنازعے بلکہ مختلف انفرادی سنی مسلمان ریاستوں کے مابین علاقائی تنازعات کو بڑی مہارت سے پروان چڑھایا ہے۔
عظیم بیداری مجموعی طور پر اسلامی دنیا کے اتحاد کے لئے ایک نظریاتی پلیٹ فارم بن سکتی ہے۔ کیونکہ "گریٹ ری سیٹ" کی غیر مشروط مخالفت ہر اسلامی ملک کے لیے لازمی ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس سے گلوبلسٹ حکمت عملی اور اس کی مخالفت کو مشترکہ طور پر سمجھنا ممکن ہے۔عظیم بیداری کے پیمانے سے آگاہی مقامی تضادات کو حقائق پر پرکھ کر منسوخ کرسکتی ہے اور یہ حضرت حسنعالمی مزاحمت کے ایک اور قطب کی تشکیل میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
روس کا مشن: عظیم بیداری کا روح رواں
حتمی طور پر ، عظیم بیداری کا سب سے اہم قطب روس ہے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ روس مغربی تہذیب میں جزوی طور پر شامل رہا ہے زار روس ، بالشویک اور خاص کر انیس سو نوے کے بعد ہر مرحلے پر روشن خیالی کے کلچر کو دیکھاگیا۔ لیکن روسی معاشرے کی شناختی گہرائی ہمیشہ سے مغرب، خصوصی طور پر لبرل ازم اور گلوبل ازم کے لیےناقابل اعتبار رہی ہے۔ اسمیت پسندی اپنی اساس سے ہی روسی عوام کے لیےانتہائی اجنبی رہی۔
روسی شناخت میں ہمشیہ سے مشترک چیزوں جیسے - قبیلہ ، لوک ریت ، چرچ ، روایات ، قوم اور طاقت وغیرہ کو فوقیت رہی ، اور یہاں تک کہ طبقاتی لحاظ سے مصنوعی ہونے کے باوجود اشتراکیت میں بھی بورژوا انفرادیت کی مخالفت کرنے والی ایک اجتماعی شناخت موجود رہی۔ روسیوں نے اسمیت پسندی کو اسکی تمام صورتوں میں مسترد کردیا اور مسترد کرتے رہے۔ بادشاہت اور سویت ادوار دونوں میں ہی ایسا ہوتا رہا ہے۔
1990 کی دہائی میں عالمی برادری میں انضمام کی ناکام کوشش کے بعد ، لبرل اصلاحات کی ناکامی کی وجہ سے روسی معاشرہ اپنی روایات و تہذیب کا حد سے زیادہ قائل ہوگیا اس وجہ سے گلوبل ازم ، انفرادیت پسندانہ رویے اور اصول روسیوں کے لئے اجنبی ٹھہرے۔ اسی وجہ سےعام حمایت سے پوتن کے قدامت پسندانہ اور خود مختاری کے راستے کا تعین کیا گیا ۔ روسیوں نے دائیں اور بائیں دونوں طرف سے "گریٹ ری سیٹ" کو مسترد کیا - اور روس نے تاریخی روایات ، اجتماعی تشخص ، خودمختاری اور ریاستی آزادی کی اعلی قدر کو برقرار رکھا۔ یہ کوئی وقتی نہیں بلکہ طویل مدتی روسی تہذیب کی بنیادی خصوصیت ہے۔
حالیہ برسوں میں لبرل ازم اور عالمگیریت کو مسترد کرنے کے رجحان میں شدت آئی ، کیوں کہ خود لبرل ازم نے روسی شعور کے سامنے اپنی گہری نفرت بھری خصوصیات کا انکشاف کیا ۔ اس سے ٹرمپ کے حق میں روسیوں کی ہمدردی اور اس کے لبرل مخالفوں کے خلاف گہری نفرت نے جنم لیا۔
بائیڈن کی جانب سے، روس کے ساتھ سلوک میں کافی ہم آہنگی ہے۔عمومی طور پر وہ اور لبرل اشرافیہ روس کو سب سے بڑے تہذیبی حریف کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ روس لبرل ترقی پسندی کی تحریک کو قبول کرنے سے یکسر انکاری ہے اور اپنی سیاسی خودمختاری اور اس کی شناخت کا محافظ ہے۔
یقینا ، آج کے روس میں بھی ایک مکمل اور مربوط نظریہ نہیں جس سے عظیم بحالی کے سنگین چیلنج کا سامنا کیا جاسکے۔ مزید برآں ، لبرل اشرافیہ اب بھی روس میں مضبوط اور اثر انگیز ہے اور یہ روسی معاشرے میں سرفہرست ہے۔ اسی وجہ سے ابھی تک معیشت ، تعلیم ، ثقافت اور سائنس پرلبرل خیالات و تصورات حاوی ہیں۔ یہ سب روس کی صلاحیت میں کمزوری، اسکی معاشرتی بدنامی اور اور داخلی تضادات میں بڑھاو کا باعث ہیں۔ لیکن ، مجموعی طور پر ، روس سب سے اہم ہے - عظیم بیداری کا قطب۔
بالکل اسی طرح روس کی تمام تاریخ کا نتیجہ نکلتا ہے کہ اسے یقینی طور پر تاریخ کے خاتمے، دنیا کے خاتمے کے وقت ڈرامائی طور پر کسی عظیم اور فیصلہ کن چیز کاسامنا کرناپڑرہا ہے۔ لیکن دنیا کا ایسا خاتمہ جس کو گریٹ ری سیٹ کے وژن کے تحت مرتب کیا گیا ہے ، انتہائی بھیانک ہے۔ گلوبلزم ، اسمیت پسندی، اور یکسانیت کی فتح روس کے نہ صرف مستقبل کے مشن بلکہ اسکے ماضی کی بھی ناکامی ہوگی۔ بہرحال ۔ روس کو تاریخی طور پر مستقبل کے بارے میں تیار کیا گیا ہے اور ماضی سے ہی اسکی تیاری کی گئی۔
اور مستقبل قریب میں روس کا کردار نہ صرف عظیم بیداری میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا ہے ، بلکہ لبرل ازم (اکیسویں صدی کے طاعون) کے خلاف جنگ میں بین الاقوامی لوگوں کے ساتھ مل کر ان کی قیادت کرنی ہے۔
روسی بیداری: ایک سامراجی مزاحمت
ایسے حالات میں روس کے "بیداری" کا کیا مطلب ہے؟ اس کا مطلب روس کے تاریخی ، جغرافیائی اور تہذیبی پیمانے کو مکمل طور پر بحال کرنا ہے تاکہ وہ نئی کثیر قطبی دنیا کا قطب بن جائے۔
روس کبھی بھی "صرف ایک ملک" نہیں رہا ، "یہ دوسرے یورپی ممالک میں بھی ممتاز رہا۔ یورپ کے ساتھ ہماری جڑیں یونانی۔رومن کلچر سے جڑی ہیں۔ تاریخ کے تمام ادوار میں روس نے ہمیشہ اپنے مخصوص راستے کی پیروی کی۔عمومی طور پر آرتھوڈوکس اور بازنطینی ازم کےانتخاب سے مغربی یورپ جس نے کیتھولک اور بعد میں پروٹسٹنٹ ازم کا انتخاب کیا کے ساتھ تعصب کو ہوا دی۔ جدید دور میں ، مغرب پر بہت زیادہ عدم اعتماد کا عنصر اس حقیقت کی عکاسی ہے کہ ہم اسمیت پسندی ، لبرل ازم اور انفرادیت میں جدیدیت کی روح سے زیادہ متاثر نہیں ہوئے۔ اور یہاں تک کہ جب ہم نے مغرب سے کچھ عقائد اورنظریات لیے تو ہم پر تنقید کی گئی یعنی مغربی یورپی تہذیب کی ترقی کی بنیا جسے لبرل ازم اور سرمایہ دارانہ نظام پر استوار کیا گیا تھا کو یکسر مسترد کردیا گیا۔
روس کی شناخت پر مشرقی طوران کا بہت زیادہ اثر ہے۔ جیسا کہ یوروایشیائی فلاسفر ، بشمول عظیم روسی مورخ لیو گومیلیونے یہ باور کرایا کہ کیسے چنگیز خان کی منگول ریاست کی سامراجی قسم کی مرکزی تنظیم میں روس کے لئے ایک اہم سبق تھا ، جس نے 15 ویں صدی کے بعد بڑی حد تک ہمارے عروج کو تقویت دی ۔ شمالی مشرقی یوریشیا میں جب گولڈن ہارڈ ٹوٹ تو مسکوائٹ روس نے اسکی جگہ لی۔ گولڈن ہارڈ کی جغرافیائی سیاست کے تسلسل نے قدرتی طور پر انتہائی اہم علاقوں میں طاقتور توسیع کو جنم دیا ۔ ہر موڑ پر ، روس نے نہ صرف اپنے مفادات ، بلکہ اپنی اقدار کا بھی دفاع کیا ۔
اس طرح 15 ویں صدی میں تقریبا ایک ہی وقت میں تباہ ہونے والی بازنطینی اور منگول ریاستوں کا روس ہی وارث نکلا۔ سلطنت ہمارا مقدر بنی۔ یہاں تک کہ 20 ویں صدی میں بھی ، بالشویک اصلاحات کی تمام بنیاد پرستی کے باجو روس د سوویت یونین کے بھیس میں بھی ایک سلطنت کے طور پر رہا۔
اس کا مطلب ہے کہ مقدر میں لکھے ہوئے سامراجی مشن کی طرف لوٹے بغیر ہم اپنی تاریخی عظمت کو نہیں پاسکتے۔
یہ مشن "گریٹ ری سیٹ" کے گلوبلسٹ منصوبے کے خلاف ہے۔ اور یہ توقع کرنا فطری ہے کہ گلوبلسٹس روس کو عظیم سلطنت بننےسے روکنے کے لیے ہرممکن کوشش کریں گے۔ بالکل ہمیں اپنی سلطنت کی ضرورت ہے۔ یہ اس لئے نہیں کہ روسی اور آرتھوڈوکس سچائی کو دوسرے لوگوں ، ثقافتوں اور تہذیبوں پر مسلط کیا جائے بلکہ اپنی شناخت کی بحالی ، مضبوطی اور دفاع کے لیےضروری ہے اور اس سےنشاط ثانیہ کے عظیم دور کی واپسی کے ساتھ دوسروں کو انکی کھوئی ہوئی شناخت کی واپسی میں معاون ہوگی۔ اپنی ذات کی مضبوطی اور دفاع کے لیے جتنا ہم کرسکتے ہیں ہمیں کرنا چاہیے۔ روس ہی "گریٹ ری سیٹ" کا واحد نشانہ نہیں ہے ، حالانکہ متعدد طریقوں سے ہمارا ملک ان کے منصوبوں پر عمل درآمد میں رکاوٹ ہے۔ لیکن یہ ہمارا مشن ہے - "کیٹچن" بننا ، "جو دنیا میں آخری برائی کی آمد کو روکتا ہے۔
تاہم ، گلوبلسٹوں کی نگاہ میں ، دوسری روایتی تہذیبوں ، ثقافتوں اور معاشروں کو ناقابل شناخت گلوبل کاسموپولیٹن عوام میں از سر نو تشکیل اور تبدیل ہونا ہے ۔ اور مستقبل قریب میں نئی مابعد از انسانیت کی زندگی اپنی جگہ لے گی۔ لہذا ، روس کی سامراجی بیداری عوام اور ثقافتوں کی لبرل گلوبلسٹ اشرافیہ کے خلاف عالمی بغاوت کی غماز ہے ۔ قدامت پسند سلطنت کی حیثیت سے روس دوسری سلطنتوں یعنی چینی ، ترکی ، فارسی ، عرب ، ہندوستانی ، نیز لاطینی امریکی ، افریقی… اور یوروپیوں کے لئے ایک مثال ہوگا۔ عظیم ریسیٹ کی واحد گلوبلسٹ "سلطنت" کے غلبے کے بجائے ، روسی بیداری بہت ساری سلطنتوں کے عہد کا آغاز ہوگی جس میں انسانی ثقافتوں ، روایات ، مذاہب اور اقدر کے نظام کی عظمت پروان چڑھے گی۔
عظیم بیداری کی فتح کی طرف
اگر ہم امریکی ٹرمپزم ، یوروپی پاپولزم ، چین ، اسلامی دنیا اور روس سب کو ایک ساتھ متحد کرلیں۔ عظیم ہندوستانی تہذیب ، لاطینی امریکہ اور افریقہ جہاں نوآبادیت کا ابھی خاتمہ ہوا وہ اور دنیا کے تمام انسان اور ثقافتیں مل کر بنی نوع انسان کو لبرل اشرافیہ کے ہاتھوں ذبحہ ہونے سے بچا سکتے ہیں۔ یہ ایک مکمل محاذ ہے جس میں دنیا کی بڑی معیشتوں اور جوہری ہتھیاروں والی طاقتوں سے لے کر بااثر اور متعدد سیاسی ، مذہبی اور معاشرتی قوتیںاور تحریکوں کے مختلف کردار شامل ہیں۔
بہرحال گلوبلسٹوں کی طاقت ــبرے تصورات اور "کالے معجزات" پر مبنی ہے۔ وہ حقیقی طاقت کی بنیاد پر نہیں ، بلکہ انسانی ذہنوں میں وہم، ، وسوسے ، اور مصنوعی نقش کنندہ کرکے حکمرانی کرتے ہیں۔
بہرحال ، گریٹ ری سیٹ کا اعلان دھرتی پر بوجھ سمجھے جانے والے مٹھی بھر بوڑھوں (جیسے بائیڈن خود ، بدمعاش ولن سوروس ، یا موٹی توند والے شواب) نے کیا۔ تمام منتخب کیے گئے افسردہ افراد کونوکری کے بہتر مواقع دیکر فوری طور پر اپنے ایجنڈے پر عملدرآمد شروع کیا گیا۔ یقینا ، اسٹاک ایکسچینجز، پرنٹنگ پریس ، وال اسٹریٹ کروکس اور سیلیکون ویلی کے جنونی موجد سب ان کےلیے کام کرتے ہیں۔ ذہانت سے چلنے والے انٹیلیجنس کارکن اور فرمانبردار آرمی جرنیل سب ان کے ماتحت ہیں۔ لیکن یہ پوری انسانیت ، مزدورں اور فکر کے لوگوں ، مذہبی اداروں اور بنیادی ثقافتوں کی فراوانی کے مقابلے میں کچھ بھی نہیں۔
ؑعظیم بیداری کو ہم گلوبلسٹ اشرافیہ کی فہم کے مطابق سمجھتے ہوئے اس کھوج تک پہنچے ہیں کہ ان کی حکمت عملی انسانیت کے لیے خودکش اور انتہائی ہلاکت خیز ہے۔ اور اگر ہم اسے خود سمجھتے ہیں ، تو پھر ہم دوسروں کو اس کی وضاحت کرنے کے اہل ہونگے۔ بیداری ہوسکتی ہے اور سب کو بیدار کرنا چاہئے۔ اور اگر ہم اس میں کامیابی حاصل کرتے ہیں تو نہ صرف "عظیم ری سیٹ" ناکام ہوجائے گا ، بلکہ وہ لوگ جو انسانیت کو تباہ کرنے کا مقصد اپنائے ہوئے ہیں جو پہلے روح کو تباہ کرچکے ہیں اب جسم کو تباہ کرنے کے درپے ہیں ان کے خلاف ایک انصاف پسند فیصلہ ہوگا۔