بڑی عالمی ترتیب نو کے خلاف عظیم بیداری کا منشور
بائیڈن کی فتح اور "عظیم ری سیٹ" کے لئے واشنگٹن کے "نئے" متعین کردہ کورس کو واضح طور پر سمجھنے کےلئے ہمیں لبرل آئیڈیالوجی کی مکمل تاریخ کو اسکی بنیادوں سے کھنگالنا ہوگا۔ تب ہی ہم صورتحال کی سنگینی کو سمجھنے کے قابل ہونگے۔ نہ ہی بائیڈن کی فتح محض اتفاقیہ ہے، اور نہ ہی گلوبلسٹوں کے جوابی حملے کا اعلان محض ان کے ناکام منصوبےکی تکلیف کے باعث ہے۔ بلکہ یہ اس سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ بائیڈن اور اس کے پیچھے کی قوتیں قرون وسطی میں شروع ہونے والے ایک تاریخی عمل کے اختتام کی علامت ہیں، قرون وسطیٰ سے شروع ہونے والے اس عمل کے باعث سرمایہ دارانہ معاشرے کا ظہور ہوا اور یہ جدیدیت میں اب اپنی پختگی کو پہنچا چکا ہے جو آج اپنے آخری مرحلے میں ہے۔
لبرل (= سرمایہ دارانہ) نظام کی جڑیں کائنات کے بارے میں علمی تنازعہ سے جڑی ہیں۔ اس تنازعہ نے کیتھولک مذہبی ماہرین کو دو حصوں میں تقسیم کردیا: کچھ نے اشتراکیت (ذات، نسل، عالمگیریا) کے وجود کو تسلیم کیا، جبکہ دوسروں نے صرف کچھ ٹھوس حقائق - انفرادی چیزوں پر یقین کیا، اور ان کے عمومی ناموں کی درجہ بندی کے خالص بیرونی روایتی نظاموں کی ترجمانی کی، جس کی نمائندگی صرف " خالی آواز " تھی۔ وہ لوگ جو عمومی ذات کے وجود کے قائل تھے، وہ افلاطون اور ارسطو کی کلاسیکل روایت پر راغب ہوگئے۔ وہ "حقیقت پسند" کہلائے، یعنی "عالمگیرت کی حقیقت" کو پہچاننے والے۔ "حقیقت پسندوں" کا سب سے نمایاں نمائندہ تھامس ایکناس تھا اور عمومی طور پر یہ ڈومینیکن راہبوں کی ہی روایت تھی۔